صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 155 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 155

159 ترجمہ: صحائف قمران ہر جدید تحقیقات کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی انتہائی عظمت کا عقیدہ اس فرقے کا بنیادی عقیدہ ہونے کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ایسینیوں کا عقیدہ تھا خدا تعالیٰ اپنی اظہار شان کے لئے اپنے فیصلے صادر فرماتا اور اپنے عجیب وغریب کام ظاہر فرماتا ہے۔مسٹر بیروز آگے چل کر لکھتے ہیں : "Quili is manner of Paul, they were able to be lies that the wicked were created to serve as objects for the demonstration of God's mighty wrath۔" (More light on the Dead Sea Scrolls P۔278) ترجمہ: ”بالکل پولوس کی طرح ایسینی یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ بدکار اس لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ خدا تعالی کا غضب ان پر ظاہر ہو۔“ ایسینی اللہ تعالی کے عدل پر ایمان رکھتے تھے مگر اس میں بھی اس کی عظمت کا خیال رکھا گیا ہے۔اس کے ہاں انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر توکل سے کام لے۔ایوب کی کتاب کے اس عاجزانہ جملہ کی گونج انکی تحریرات میں بار بار سنائی دیتی ہے۔(More light on the Dead sea scrolls P۔279) "?How can a man be just befor God" کہ آدمی کیونکر خدا تعالیٰ کے حضور اپنے آپ کو نیک کہہ سکتا ہے۔ان کا عقیدہ تھا کہ اللہ تعالیٰ بڑا رحیم ہے۔اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔شکرانے کے مناجات میں بار بار اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کیا گیا ہے۔جن میں سب۔بڑی نعمت پاکیزہ زندگی کو قرار دیا گیا ہے۔ایسینی عقیدہ رکھتے تھے کہ جس طرح حضرت موسیٰ کے زمانے میں بنی اسرائیل نے شہروں کو چھوڑ کر جنگل کی زندگی اختیار کی تھی تا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے قدیمی عہد کی تجدید کریں جو ابتداء سے اس نے ابراہیم ، اسحاق اور یعقوب کیساتھ باندھا تھا۔اس طرح وہ بھی