صحائف وادئ قمران — Page 145
149 ترجمہ: میں اس نظریے کو اس شرط کے ساتھ تسلیم کرتا ہوں کہ ممکن ہے یہ کوئی نہایت ہی قریبی فرقہ ہو۔تاہم تاریخی تحریرات کی نسبت صحائف میں ایسینی اپنے ابتدائی مراحل میں ہمارے سامنے آتے ہیں۔اور یہ کہ عبادات و نظام میں معمولی اختلافات کی وجہ بھی یہی ہے۔آہستہ آہستہ یہ صورتحال بھی ختم ہوگئی اور تقریباً تمام محققین نے اس نظریے کو اپنا لیا کہ صحائف کا تعلق ایسینی فرقے سے ہی ہے چنانچہ اس وقت محققین کچھ اس قسم کے بیانات دینے لگے۔"The view that the people of the scrolls were Essenes now enjoys a wide consensus of scholarly opinion۔It may, indeed be regarded as one of the best established positions about the scrolls so far reached۔" (The Scrolls & Christian Origans by Mathew Black P۔4) ترجمہ یہ نظریہ کہ صحائف کی جماعت ایسینی تھے۔اب علماء میں وسیع مقبولیت کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔صحائف کے متعلق موجودہ حالات میں یہ نظریہ در حقیقت بہترین بنیادوں پر - قائم ہے۔“ یہ فیصلہ کرنے کے بعد کہ صحائف قمران کو ایسینی فرقے نے لکھا اور اسی فرقے نے ان کو اس خیال سے کہ آخری زمانے میں جب حقیقی تعلیمات دنیا سے غائب ہو جائیں گی تو لوگ ان سے روشنی حاصل کریں گے۔غاروں میں محفوظ کر دیا۔اب ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ فرقہ کس زمانے سے تعلق رکھتا ہے۔