صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 136 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 136

140 بیماری خیال کرتے ہوئے نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کا لباس بھی مشترکہ ہے۔کیونکہ سردیوں میں موٹے چونے اور گرمیوں میں بغیر آستین کے چوغے سٹور میں موجود ہوتے ہیں۔ہر آدمی وہاں جا کر اپنی پسند کا چونہ لے سکتا ہے۔کیونکہ جو چیز سب کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔وہ ہر ایک کی ملکیت ہے۔“ اگر ایک آدمی بیمار ہو جائے تو جو بھی علاج یا وسائل مہیا ہوں وہ اس کے علاج کے لئے وقف کر دئے جاتے ہیں۔اور اس کا خیال رکھنا اور اس کی صحت کی بحالی تمام گروہ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔بوڑھے آدمیوں کو خواہ ان کی اولاد نہ ہو بڑھاپے کی عمر میں خوشی اور عمدہ طریق پر خیال رکھنے کا یقین دلایا جاتا ہے۔کیونکہ وہ بہت سارے محبت کرنے والے بچوں کے باپ ہیں۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر خونی رشتہ داروں کے مجبورانہ فرائض سے بھی زیادہ بہت سے لوگوں کی آزادانہ نیک تمناؤں کے ذریعہ ان کا خیال رکھا جاتا ہے۔اور ان کی عزت کی جاتی ہے۔پس اسینی طرز زندگی قابل رشک ہے کہ نہ صرف عام شہری بلکہ طاقتور بادشاہ بھی ان پر سخت متعجب ہیں۔اور حیران ہیں اور ان کے برادرانہ تعلقات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اور ان معزز اور قابل تعریف لوگوں کی دل کھول کر تعریف و تعظیم کرتے ہیں۔“ جوزیفس (37، تا95ء) کی رائے ایسینیوں کے متعلق درج ذیل ہے۔"they despise wealth, and their socialism is remarkable۔None among them can be found richer than another۔It is their law that all who enter the sect must divide their property among the members of the society, with the result that there is never seen among them either object poverty or great wealth, for since every man's possessions are put into the common treasury, they all have, like brothers, one inheritance۔" The last years of Jesus Revealed۔P-28 1