صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 135 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 135

139 the many, rather than from the bounden duty of blood relatives۔۔۔۔۔۔" "so enviable, then is the Essene way of life, that not only private citizens, but also mighty kings are filled with amazement and admiration at them, and have honoured the fraternity by lavishing praise and honour upon these respected and venerated men۔" ترجمہ: ان کی تنظیم کا انحصار خاندانی رشتوں پر نہیں۔جہاں انسان کوئی انتخاب نہیں کر سکتا بلکہ تمام انسانوں کے لئے نیکی اور محبت کے جذبہ پر ہے۔۔۔۔ان میں سے کوئی بھی ذاتی جائیداد کا مالک ہو نیکی خواہش نہیں رکھتا۔۔۔۔نہ ہی کسی ایسی چیز کی جس سے وہ دولتمند بن سکے کیونکہ ہر چیز مشترکہ اموال میں جمع کر دی جاتی ہے۔جو ہر ایک کی ضرورت کی یکساں کفالت کرتا ہے۔“ ایک جگہ اکٹھے رہنے کے باعث وہ اکٹھے ہی مطالعہ کرتے ہیں ، مل کر کھانا کھاتے ہیں۔ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور اجتماعی بہبودی کے لئے اپنی تمام قوتیں خرچ کرتے ہیں۔ان کے ہاں تقسیم کار کا رواج ہے۔یعنی مختلف کاموں پر مختلف آدمی لگائے جاتے ہیں۔لیکن کام خواہ کچھ بھی ہو وہ اسے قوت صبر اور خندہ پیشانی سے سرانجام دیتے ہیں۔وہ سردی گرمی یا کسی قسم کے موسمی تغیرات کو بھی محنت سے گریز کا بہانہ نہیں بناتے۔وہ طلوع آفتاب سے قبل کام شروع کر کے غروب آفتاب کے بعد تک جاری رکھتے ہیں۔اور اپنے کام کو جمناسٹک کی بہترین مشقیں قرار دیتے ہیں۔جو خشک اتھلیٹکس سے کہیں زیادہ خوشکن اور بہت زیادہ مفید ہیں۔“ وہ ایک ہی میز پر کھانا کھاتے ہیں۔اور سادہ غذا پر ہی مطمئن ہیں۔جو وہ اکثر استعمال کرتے ہیں۔کفائت شعاری کو پسند کرتے ہیں۔اور عیش وعشرت کو ذہن اور جسم کی The Dead sea scrolls۔P-153 1