صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 132 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 132

136 ایسینی:۔جیسا کہ پہلے بھی بتایا جا چکا ہے تیسرے فرقے یعنی ایسینیوں کا ذکر انجیل میں نہیں ملتا۔صحائف کے مطالعہ سے بھی یہی پتہ چلتا ہے کہ ایسینی اپنے لئے یہ نام استعمال نہ کرتے تھے۔کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں صحائف کی دریافت کے باوجود ایک بھی جگہ یہ نام نہیں آیا۔جب ہم ایسینیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے تاریخ کی ورق گردانی کرتے ہیں تو مذکورہ زمانے کے تین مورخ یعنی پلینی ، جوزیفس اور فلو نتیوں کے بیانات اس بارے میں کافی حد تک متفق نظر آتے ہیں۔پلینی :۔لاطینی مؤرخ پلینی (79-23ء ) ایسینی فرقہ کے متعلق لکھتا ہے: "On the west side (of the sea) and for enough away to escape its noxious fumes, are the Hessenes a race by themselves and remarkably different from all other men in the whole wide world۔They live without women, having renounced all sexual love۔They live without money, and for companionship they have palm trees!" (The Last Years of Jesus Revealed by C۔F۔Potter P۔31) ترجمه ( بحیرہ مردار ) کے مغربی کنارے مگر اتنے فاصلے پر کہ اس کے مضر صحت بخارات سے محفوظ رہ سکیں ایسینی رہے ہیں۔یہ دنیا سے الگ تھلگ ایک نرالی نسل ہیں تمام دنیا کے لوگوں سے مختلف ہیں۔عورتوں کے بغیر زندگی گزارتے ہیں کیونکہ صنف نازک کی محبت کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔وہ روپے کے بغیر رہتے ہیں اور کھجور کے درخت ان کے رفیق حیات ہیں۔ملیک کا بیان ہے کہ خربت قمران میں کھجور کے درختوں کے بہت سے تنے بوسیدہ حالت میں موجود تھے۔(24۔More Light on DS۔S۔Burrous P) عورتوں سے متعلق پلینی کے بیان کے برعکس قبرستان سے عورتوں اور بچوں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسینی شادی کرتے تھے۔بعض محققین کے