صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 110 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 110

113 طرح منگل اور جمعہ کے درمیانی تین دن اس لمبی کاروائی کے لئے کافی ہیں جو مسیح علیہ السلام کی عید فسح اور واقعہ صلیب کے درمیان عمل میں آئی۔ایسینی اور مسیح دونوں طلوع آفتاب کے وقت عبادت کرتے تھے۔۲ لوقا باب 20 میں شادی سے پر ہیز کی تعلیم دی گئی ہے پولوس نے بھی مجرد رہنے کو شادی سے معتبر قرار دیا ہے۔یہ تعلیم ایسینیوں سے ماخوذ ہے۔اس طرح مسیحیوں کی دیگر اخلاقی تعلیمات بھی ایسینیوں سے ماخوذ تھیں۔فرانس پاٹر لکھتے ہیں: "Certainly Jesus teaching of especially۔sermon on the mount, and the writings his followers which togethen make up the New testament resemble closely in both vocabulary and ideas the contents of many of the Qumran cave manuscripts۔" " دو ترجمہ یہ بات یقینی ہے کہ مسیح کی تعلیمات خصوصاً پہاڑی وعظ اور آپ کے متعین کی تحریرات جن کا مجموعہ نیا عہد نامہ کہلاتا ہے الفاظ اور خیالات دونوں کے لحاظ سے کہوف قمران 66 کی دستاویزات کے مضامین سے بہت زیادہ مشابہ ہیں ان کثیر التعداد مشابہتوں کی بناء پر محققین اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ مسیح علیہ السلام دراصل ایسینی تھے اور آپ نے اپنی زندگی کا بہت بڑا حصہ اخوت ایسین میں تعلیم پانے میں بسر کیا۔چنانچہ فرانس پاٹر لکھتے ہیں: "Indeed, the opinion that Jesus either lived for several years in the Qumran community which produced the scrolls or at least visited it often is gaining ground among unprejudiced More light on the Dead sea scrolls۔P-83 ↓ The Ancient Library of Qumran۔P-77 The last years of Jesus Revealed۔P-121