صحائف وادئ قمران — Page 96
99 دستور العمل میں جماعت ایسین کے قیام کا مقصد بالکل انہی الفاظ میں بیان ہوا ہے۔یعنی بیابان میں پکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ خداوند کی راہ تیار کرو۔اس کے راستے سیدھے بناؤ۔(متی3/3) 2۔حضرت سکی نے اپنے بعد آنے والے مسیح کے متعلق کہا کہ ”وہ تم کو روح القدس اور آگ سے بپتسمہ دے گا۔‘ ( متی (3/11) قمرانیوں کا بھی یہی عقیدہ تھا وہ کہتے تھے۔۔"Through the Holy Spirit۔۔۔۔۔۔sprinkling upon him a spirit of truth as purifying as water۔" ترجمہ: ”روح القدس۔وہ ہ سچائی کی روح سے منور ہوگا جو پانی کی طرح پاکیزگی عطا کرے گی۔-3- یوحنا کے نزدیک بپتسمہ اسقدر اہم سمجھا جاتا تھا کہ اس مقصد کے لئے بہت سے تالاب مرکزی عمارت میں بنائے گئے تھے۔جین شین مین (Jean Steinman) لکھتے ہیں۔"The baptism which John was to give obviously recalls the Essene baptism۔" ترجمہ: بپتسمہ جو یوحنا کا مقصد تھا صریحاً ایسینی بپتسمہ کی یاد دلاتا ہے۔“ 4۔حضرت سکی علیہ السلام ایسینیوں سے اس قدر متاثر تھے کہ آپ کی خوراک بھی ان ہدایات کے مطابق ہوتی تھی جو ایسینی صحیفہ دمشق میں درج ہیں۔مصنف مذکورہ اسی صفحہ پر لکھتے ہیں۔"We may not even examine so small a detail as his food which was of wild honey and locusts, without finding its siguficance۔The Damascus document rules in fact that locusts must be eaten either boiled or roasted (x11:14,15)۔" Dead sea scrolls by Allegro۔P-158 L Saint john the Baptist and the Desert Tradition۔P-59