صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 95 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 95

98 that of the crucified teacher of rightesness" (The secret saying of Jesus according to the gospel of Thomas P۔14) ترجمه دراصل ایسے محققین بھی تھے جو اسبات کی وکالت کرتے تھے کہ یوحنا بتسمہ دینے والا اور مسیح دونوں ایسینی تھے۔اور بعض اسبات کے قائل تھے کہ یسوع کے صلیب دئے جانے کی وہ تفسیر جو مسیحی کرتے ہیں مصلوب استاد صادق کے صلیب دئے جانے کی ایسی ہی تفسیر پر مبنی ہے۔66 چونکہ مسیح علیہ السلام نے بالکل وہی تعلیمات پیش کیں جن پر ایسینی فرقہ پہلے سے ہی عمل پیرا تھا اس لئے وہ آپ پر ایمان لے آئے محققین مذکور اسی صفحہ پر لکھتے ہیں: "What happened to the Essenes? Many of them were killed when the Romans sacked Qumran in A۔D۔68, others douhtlen became Christians, more or less orthodox, recognizing that the Messiah had already come۔" ترجمہ: ایسیوں کا کیا بنا؟ ان کی ایک بڑی تعدا اس وقت ماری گئی جب 68 عیسوی میں رومیوں نے قمران کو لوٹا۔باقی یہ جان کر کہ مسیح تو پہلے ہی آچکا ہے بلاشبہ عیسائی ہو گئے جو کم و بیش راسخ العقیدہ تھے۔یوحنا بپتسمہ دینے والا :۔حضرت مسیح علیہ السلام نے حضرت یوحنا کے ہاتھ پر بیعت تو بہ کی جو وادی قمران کے پاس ہی منادی کر رہے تھے صحائف قمران کی روشنی میں اب یہ بات ایک مسلمہ حقیقت بن چکی ہے کہ حضرت یوحنا ایسینی تھے اور جب وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے وجی سے مشرف ہوئے تو انہوں نے اپنی تبلیغ کا دائرہ وسیع کیا اور ایسینی تعلیمات کو اپنے متبعین میں پھیلایا۔اسبات کے حق میں کہ یوحنا بپتسمہ دینے والا ( حضرت محی علیہ السلام ) ایسینی تھا متعدد دلائل مل چکے ہیں۔1- حضرت کی علیہ السلام نے یسعیاہ باب 40 کے مطابق تو بہ کی منادی کی۔