صحائف وادئ قمران — Page 87
89 صرف دو ابواب تھے۔کیونکہ تیسرا باب صحائف قمران سے دستیاب نہیں ہوا۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ باب بعد میں اضافہ کیا گیا ہے۔چارلس پاٹر کا خیال ہے کہ تیسرا باب 65 قبل مسیح کے کافی عرصہ بعد کا اضافہ ہے کیونکہ غار نمبر 1 سے تفسیر حبقوق کے ساتھ یسعیاہ کا ایک صحیفہ بھی ملا تھا۔جو 65 قبل مسیح سے بعد کی تحریر ہے۔پس حتمی طور پر ثابت ہوگیا کہ اس وقت تک حبقوق کی کتاب کے صرف دوابواب تھے۔وہ لکھتے ہیں۔"An editor simply attached it to the book of the prophesies of Habakkuk evidently lifting these nineteen verses from a collection of psalms where one was entitled "A prayer of Habakkuk"۔" ترجمه کسی مدیر نے اپنی سادگی سے زبوروں کے کسی مجموعے سے یہ انہیں (۱۹) آیات جن پر حبقوق کی دعا کا عنوان دیا ہوا تھا، اٹھا کر محبقوق کی پیشگوئیوں کی کتاب“ کے ساتھ لگا دیں۔66 صحائف قمران سے حاصل ہونے والے متن اور مسورائی متن میں شدید اختلافات پر نظر کرتے ہوئے ملر بروز (Miller Burrows) لکھتے ہیں: "It would be a sad mistake, however to attribute this diversity to mere indifference and carelessness in quoting and copying۔Mistakes were made, deliberate modification were undoubtedly introduced۔There was no sense of a divine origin and authority of wards and letters which must be preserved with meticulous The last years of the Jesus Revealed۔P-24