صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 191 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 191

196 وو کتاب میں ایک محقق ویز ” Weis " کا نظریہ ان الفاظ میں درج کرتے ہیں۔"Weis therefore infers that Jesus may have been the unique teacher of the Damascus Document and one of the series of teacher of Righteousness honored by the medieval Karaites۔" " ترجمہ: چنانچہ ویز نے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ مسیح صحیفہ دمشق کے یکتا استاد ہوں۔اور صادق اساتذہ کے اس سلسلے میں شامل ہوں جن کا احترام قرون وسطی کے کیریٹ (فرقہ کے لوگ) کرتے تھے۔“ غار نمبر 4 سے یشوع کے زبوروں کے علاوہ یسوع کی ایک پیشگوئی بھی ملی ہے۔اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر ٹیشٹر اس انکشاف کو اپنے نظریہ کی تائید میں ایک درج ذیل رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ڈاکٹر جے ایل ٹیٹر کا نظریہ اس قدر ٹھوس مکمل اور خوبصورت طریق پر پیش کیا Loo گیا ہے۔کہ اسے دوسرے نظریات سے کم درجہ حاصل نہیں۔“ حضرت مسیح ایسینی تھے:۔جب صحائف قمران سے آہستہ آہستہ وہ تمام تعلیمات برآمد ہونے لگیں جو قبل ازیں حضرت مسیح کی طرف منسوب کی جاتی تھیں تو بعض محققین نے یہ کہنا شروع کیا کہ مسیح ایسینی فرقہ کو جانتے تھے۔لیکن جب مشابہت اور بڑھی تو یہ خیال پیدا ہوا کہ ہو نہ ہو آپ اس فرقہ کے ممبر رہے ہوں۔لیکن آج کل یہ حالت ہے۔کہ تمام محققین اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ آپ ان سالوں میں جن کے متعلق انا جیل و تاریخ بالکل خاموش ہیں دراصل ایسینی فرقہ کے رکن رہے۔اور ہاں آپ نے تعلیم و تربیت حاصل کی۔چنانچہ گلگیز اس ضمن میں لکھتے ہیں۔"It is also conceivable that he was once a The Dead sea scrolls۔P-197 1 لا بحوالہ صحائف قمران صفحہ 59