صحائف وادئ قمران — Page 177
182 where the soldiers striped Jesus۔" ✓ ترجمہ اب اس عبارت کو دیکھتے ہی فوراً متی 27/28 کی عبارت یاد آجاتی ہے جس میں ذکر ہے کہ سپاہیوں نے مسیح کے کپڑے اتارے۔محققین محسوس کرتے ہیں کہ استاد صادق کے واقعہ اور مسیح کے واقعہ میں بے حد مشابہت ہے۔جب کہ بیان ہو چکا ہے رومی عدالت میں بعض ممبر مسیح علیہ السلام کے در پردہ مرید تھے لیکن انہوں نے اس نازک موقعہ پر آپکی تائید نہ کی اسی طرح استاد صادق پر جب الزامات لگائے گئے تو آپ کے بعض پوشیدہ مرید جو آپ کی مدد کر کے آپ کو بری کروا سکتے تھے خاموش رہے تفسیر حقوق 1/13 میں لکھا ہے: "This refers to the house of Absalom and their cronies who kept silent when charges were levelled against the teacher who was expounding the law aright, and who did not come to his aid against the man of lies when the later rejected the Torah in the midst of their entire congregation۔" (The Scriptures of the Dead Sea Sect P237) ترجمہ: ”اس میں ابوشالوم کے گھرانے اور اس کے حلیفوں کی طرف اشارہ ہے جو اس وقت خاموش رہے جبکہ استاد کے خلاف الزامات لگائے گئے حالانکہ وہ شریعت کی صحیح تشریح بیان کر رہا تھا اور جس نے انسان کا ذب کے خلاف اس کی تائید نہ کی۔جبکہ انسان کا ذب نے مجلس عام میں تو رات کا انکار کیا۔“ مقدمہ کے بعد فیصلہ کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب پر لٹکایا گیا۔۔بالکل اسی طرح استاد صادق کو صلیب پر لٹکایا گیا۔اگر چہ اس بارہ میں علماء میں اختلاف ہے تاہم ان لوگوں کے ہاتھ میں کوئی دلیل نہیں ہے جو استاد صادق کے صلیب دئے جانے کو تسلیم نہیں Impact of the Scrolls۔P-123 1 متی 27/35