صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 178 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 178

183 کرتے۔ایچ۔ایچ۔رولے بھی ان لوگوں میں سے ہیں۔لیکن اس کے باوجود وہ یہ لکھنے پر مجبور ہیں کہ: "Yet even if the Teacher of Righteousness could be shown to have been crucified, this would have been in no way disturbing for New Testament scholars۔" ترجمہ تاہم اگر یہ بات ثابت ہو جائے کہ استاد صادق کو صلیب پر لٹکایا گیا تو بھی یہ 66 بات نئے عہد نامے کے علماء کے لئے کسی طرح پریشان کن نہ ہوگی۔“ شکرانے کے زبور محققین کے نزدیک استاد صادق کی خود نوشت سوانح ہیں۔زبور صفحہ 14 میں جو کالم 8 کی سطور 4 تا 36 میں ہے لکھا ہے: "۔۔۔and my spirit as sunken low amid the dead۔My life had reached the pit, and my soul waxed faint day and might without root۔" :ترجمہ ”میری روح ڈوب گئی اور مردوں کے درمیان ڈال دی گئی اور میری جان پاتال میں پہنچ گئی اور میری روح دن رات بے آرام رہتی اور بے ہوشی میں اضافہ ہوتا گیا۔“ یہ ایک لمبے زبور کا ٹکڑا ہے۔پورا ز بور درج کرنے کے بعد ہاورڈ کلارک کی" لکھتے ہیں: "There is an obvious similarity between this poignant portrayal of suffering and the allusions to the psalms of lament in the gospel accounts of Jesus on the cross۔" ترجمہ مصائب و آلام کی اس انتہائی غمناک تصویر کشی اور مسیح کے صلیب دئے جانے کے وقت مرثیوں اور زبوروں کی طرف انجیلی بیانات میں اشارات میں واضح مشابہت پائی جاتی ہے۔" The Dead sea scrolls and New Testament۔P-7 1 The Scrptures of the Dead sea sect by Gaster۔P-166 ✓ Jesus in History۔P-468 ☑