صحائف وادئ قمران — Page 175
180 تجھے پسند آیا۔میرے باپ کی طرف سے سب کچھ مجھے سونپا گیا۔‘لے استاد صادق اور آپ کی والدہ پر بھی اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتیں نازل کیں اور بچپن میں ہی اس کو معرفت کا دودھ پلایا گیا اور آسمانی روشنی سے اس کا قلب منور کیا گیا۔وہ ان نعمتوں کا شکر اپنے ایک زبور میں یوں ادا کرتے ہیں: "From the womb of my mother thou didst shower me with thy grace and from the breasts of her that conceived me thy mercies have been shed upon me۔On the bosom of my nurse (Thou didst sustain me,) and from my youth up۔Thou hast enlightened me with understanding of thy judgments, held me firm by thy truth, and caused me to delight in thy holy spirit: and even unto this day thou dost stay my goings۔" ✓ ترجمہ: "رحم مادر سے ہی تیری رحمتیں مجھ پر برس رہی ہیں اور میری ماں کی چھاتیوں سے دودھ پینے کے وقت سے تیرا فضل مجھ پر نازل ہو رہا ہے اور میری دایہ کی گود سے ہی تو مجھے پاکیزہ رزق پہنچا رہا ہے اور میرے بچپن سے لیکر تو نے میرے صحن سینہ کو اپنے معارف کے نور سے منور کیا۔اور سچائی پر مجھے ثبات قدم عطا کیا اور روح القدس کی تائید سے مجھے خوشی عنائت فرمائی اور آج کے دن تک جہاں بھی میں جاتا ہوں تو میرے ساتھ ہوتا ہے۔“ حضرت مسیح علیہ السلام اور استاد صادق دونوں کی والدہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوئیں۔دونوں کا بچپن پاکیزہ گزرا۔دونوں کو بچپن میں معارف حاصل ہوئے۔دونوں کو نبوت کا مقام حاصل ہوا۔روح القدس سے دونوں کی تائید کی گئی۔قارئین یہ کیسی الشان مشابہت ہے۔حقیقت یہ ہے کہ استاد صادق کے نام کے پیچھے اصل میں مسیح علیہ السلام بول رہے ہیں۔1 مئی 27-11/25 عظه The Scriptures of Dead sea sect by Gaster۔P-170