صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 125 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 125

128 انجیل صحائف قمران کے ساتھ سب سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔اس کے مضامین خصوصاً نور اور ظلمت کی جنگ، صحائف قمران سے لئے گئے ہیں۔اس انجیل کے بارے میں انتہائی متعصب مسیحی علماء بھی صحائف کے ساتھ اس کے حقیقی تعلق کو تسلیم کرتے ہیں۔یوجنا کے نزدیک مسیح زمین کا نور ہے۔جو فتح حاصل کر چکا ہے۔صحائف میں اس فتح کو مستقبل کے ساتھ وابستہ کیا گیا ہے۔دستور العمل میں اپنائے نور اور ابنائے ظلمت کے درمیان جنگ کا ذکر ہے۔محققین تسلیم کرتے ہیں کہ یوحنا باب 1 اور باب 8 میں اس جنگ کا خلاصہ بیان ہوا ہے۔یوحنا کے پیدائش کے متعلق نظریات دستور العمل میں پہلے سے بیان تھے۔یوحنا 1/3 کے مطابق کوئی چیز بھی اس کے بغیر پیدا نہیں ہوئی۔“ ایسینی دستور العمل میں یہ مفہوم اس طرح ادا کیا گیا ہے۔" اس کے بغیر کوئی چیز بھی وجود میں نہیں آئی۔“ یوحنا 4/14 میں زندگی کے پانی کا ذکر ہے۔لکھا ہے۔”جو پانی میں اسے دونگا۔وہ اس میں ایک چشمہ بن جائیگا۔جو ہمیشہ کی زندگی کے لئے جاری رہے گا۔“ زندگی کے پانی کی یہ اصلاح ایسینی تحریرات سے لی گئی ہے۔چنانچہ صحیفہ دمشق میں لکھا ہے۔”انہوں نے دغا بازی سے کام لیا۔اور ہمیشہ کی زندگی والے پانی کے چشمے سے جدا ہو گئے Loo لوقا: لوقا 16/8 میں نور کے فرزندوں کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔یہی اصطلاح یوحنا 12/36 اور 1- مسلنکوں 5/5 میں بھی ملتی ہے۔صحائف قمران میں ایک صحیفے کا نام نور کے فرزندوں اور ظلمت کے فرزندوں کے درمیان جنگ ہے۔صاف ظاہر ہے کہ یہ اصطلاح ایسینی فرقے سے لی گئی ہے۔روح کے متعلق جو نظریہ جماعت کے دستور العمل کالم 3 سطر 13 اور کالم 4 سطر 24 میں بیان ہوا ہے۔وہی نظریہ 1 کرنتھیوں 2/12 ، رومیوں 8/9 اور 1- یوحنا 4/2 میں اختیار کیا گیا ہے۔Impact of the Dead sea scrolls by A۔N۔Gilkes۔P-156