صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 33 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 33

34 ہے۔کسی پر اسرار طرز تحریر میں لکھا ہوا ہے۔کتاب الاسرار : اس کے متعلق صرف اس قدر کہا جاسکتا ہے کہ اس کے دو یا زیادہ نسخے غار نمبر 1 اور 4 سے ملے ہیں۔اقوال موسی :۔اس میں مختلف تہوار منانے کے لئے ہدایات درج ہیں۔یہ صحیفہ غار نمبر 1 سے ملا ہے۔جماعت کا دستور : یہ صحیفہ اور صحیفہ محامد دستور العمل کے ساتھ شامل تھے جو غار نمبر 1 سے ملا ہے۔جماعت کا دستور صرف دو کالموں پر مشتمل ہے۔اس میں ایسینیوں کے خاص قوانین درج ہیں۔اقتباسات یسعیاہ: یہ صحیفہ غار نمبر 4 سے ملا ہے۔اس میں کتاب یسعیاہ کا انتخاب ہے۔مختلف پیروں سے ایک کو (Zanhumine) یعنی سکون کا نام دیا گیا ہے۔تین ناری زبانیں:۔یہ صحیفہ غار نمبر 1 اور 4 سے ملا ہے۔اس میں دینی امور کے متعلق ہدایات درج ہیں۔عبارت میں مختلف جگہ آگ کی زبان کی طرف اشارات ہیں۔ان اشارات میں خفیہ طریق اختیار کیا گیا ہے۔بظاہر ان زبانوں کی تعداد تین معلوم ہوتی ہے۔یرمیاہ:۔یہ بابل کے ”ایا کرفا“ میں شامل تھے۔یہ ایسی کتب ہیں جو شروع میں مقدس قرار دی جاتی تھیں۔لیکن بعد میں انہیں غیر مستند قرار دے دیا گیا۔اور کتاب مقدس سے خارج کر دیا گیا۔زیر بحث صحیفہ غار نمبر 4 سے ملا تھا۔اس کے پانچ چھ نسخے ہیں۔یہ (Barch) کی کتاب اور یرمیاہ کے خط سے مشابہ تھے۔یہ دونوں بھی ” آپا کر فا“ میں شامل ہیں۔مکاشفات جو ہلی:۔محققین کا خیال ہے کہ یہ کتاب "بارہ بزرگوں کی اناجیل میں سے لاوی کی انجیل" کا ماخذ ہے۔