صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 180 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 180

185 کے گھاٹ اتارنا چاہتا ہے۔پھر لکھتا ہے: "Yet though he assail him, God will not abandon him into his hand, nor suffer him to be condemned when he is arraigned, no۔۔۔' " ترجمہ: پھر بھی اگر چہ وہ اس پر حملہ کرے خدا اس کا ساتھ نہیں چھوڑے گا اور نہ ہی اسے اس کے حوالے کر یگا تا کہ وہ اسے اذیت دے کر ناکارہ کر دیں۔جب اس پر مقدمہ چلایا جائیگا واقعہ صلیب سے پہلے رات کے وقت مسیح علیہ السلام نے باغ میں رو رو کر دعا کی کہ یہ پیالہ اس سے مل جائے۔اور انجیل میں لکھا ہے کہ خدا ترسی کے سبب سے اس کی سنی گئی۔اسی طرح استاد صادق نے بھی اس تکلیف سے بچنے کی دعا کی جو قبول ہوئی۔استاد صادق اپنے ایک زبور میں اس کا ذکر کرتا ہے۔"In the bitterness of my spirit thou hast heard my cry, and in my sighing discerned the song of my pain۔" ترجمہ: میری روح کی تلخی کے وقت تو نے میری دعاؤں کوسن لیا اور میرے درد بھرے گیت کے وقت میری آہ کو شناخت کر لیا ہے۔“ مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے پیشگوئی کے مطابق سخت تکالیف کے بعد دشمنوں کے پنجہ سے نجات دی اور جیسا کہ اس بات پر بہت زیادہ شہادتیں مل چکی ہیں جن میں مقدس چادر کی شہادت ہے جس پر خون کے نشان ہیں اور اس کے بعد مریم عیسی کی شہادت ہے اور پھر کشمیر میں آپ کی قبر موجود ہے اس سے یہ بات بھی پایہ ثبوت کو پہنچ گئی ہے کہ آپ نے واقعہ صلیب کے بعد مصر، نصیبین، افغانستان اور پنجاب کی راہ سے ہوتے ہوئے کشمیر کی طرف ہجرت کی۔اسی طرح استاد صادق کی جان بچائی گئی اور ان کی صحت بحال ہوگئی اور انہوں نے Scriptures of the Dead sea sect۔P-245 ✓ Scriptures of the Dead sea sect۔P-151 ✓