صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 179 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 179

184 محقق مذکور کے نزدیک تفسیر حبقوق کی مندرجہ ذیل عبارت سے بھی یہ بات واضح ہے کہ استاد صادق کو صلیب پر لٹکایا گیا۔"And they set upon him in virtue of the wicked judgements and evil profanes committed horrors upon him and vengeance upon his flesh۔" " ترجمہ "اپنے بدکارانہ فیصلوں کی بدولت وہ اس کی جان کے درپے ہیں۔اور ان شیطان ملحدوں نے اس پر دہشت ناک کام کیا اور اس کے جسم کے گوشت سے انتقام لیا۔“ جس طرح مسیح علیہ السلام نے ان مشکلات سے بچنے کی پیشگوئی کی تھی اور کہا تھا کہ ابن آدم آدمیوں کے حوالہ کیا جائے گا اور وہ اسے قتل کریں گے اور وہ تیسرے دن زندہ کیا جائے گا۔“ نیز مسیح نے فقیہوں اور فریسیوں کے نشان مانگنے پر جواب دیا تھا کہ اس زمانے کے برے اور زنا کار لوگ نشان طلب کرتے ہیں مگر یوناہ نبی کے نشان کے سوا کوئی اور نشان ان کو نہ دیا جائے گا۔کے آپ کا مطلب یہ تھا کہ جس طرح حضرت یونس علیہ السلام تین دن تک مچھلی کے پیٹ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہ کر بالآخر زندہ باہر نکل آئے تھے اسی طرح میری حالت تھی واقعہ صلیب کے وقت تین دن موت کے مشابہ ہو جائے گی۔لیکن حضرت یونس کی طرح میں بھی اس المیے سے زندہ بچ جاؤں گا۔بالکل اسی طرح استاد صادق نے بھی مصائب میں پڑ کر اپنی حالت موت کے مشابہ ہونے اور بالآخر زندہ بچنے کی پہلے سے پیشگوئی کی تھی۔آپ کی اس پیشگوئی کا ذکر تفسیر حقوق کے زبور میں ملتا ہے۔زبور 37 کی تفسیر میں زیر آیت 33 مفسر کہتا ہے کہ اس کا اشارہ بدکار کا ہن کی طرف ہے۔جو کہ استاد صادق کو موت 60 The essene writing from qumran translated by Gaza Vermes۔P-264 متی 23-17/22 متی 12/39