صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 166 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 166

171 عمومی تعارف: صحائف قمران کی سب سے بڑی شخصیت ”موره با الصدق، یعنی استاد صادق یا ہادی برحق ہے۔جو جماعت قمران کا آقا اور خدا کا برگزیدہ ہے۔صحائف میں بعض جگہ اس کو مسیح بھی قرار دیا گیا ہے۔یہودی کاہنوں نے اس کی پرزور مخالفت کی۔اور رومی حکومت میں اس پر مقدمہ چلایا نتیجہ اس کو تختہ دار پر کھینچا گیا۔مگر اللہ تعالیٰ نے اس کو یہودیوں کے شر سے محفوظ رکھا اور وہ اپنے وطن اور عزیزوں کو چھوڑ کر دور دراز ملکوں میں سفر پر نکلا۔صحائف پر کام کرنے والے محققین کہتے ہیں کہ صحائف سے استاد صادق کی شخصیت پر بہت کم روشنی پڑتی ہے۔اور اس کے کردار کا صحیح خاکہ بنانا مشکل ہے۔F۔Moore اپنی کتاب The Ancient Library of Qumran کے صفحہ نمبر 116 پر استاد صادق کی بحث میں لکھتے ہیں: "A systematic reconstruction of his career is quite impossible for all our labors, he remains a shadowy figure۔We do not know even his name۔There is no hint of his identity in our older sources۔The Essenes commentaries hide him۔under his spiritual title, the righteous teacher۔They mention him fairly frequently but usually in very general contexts۔" ترجمه استاد صادق کے کردار کا باقاعدہ خاکہ بنانا ناممکن ہے۔ہماری تمام کاوشوں کے باوجود وہ ایک دھندلی صورت بنا رہتا ہے۔ہمیں اس کا نام تک معلوم نہیں ہوتا۔ہمارے قدیم ماخذ میں اس کی مماثلت کہیں نظر نہیں آتی۔ایسین تفاسیر اس کو روحانی لقب استاد صادق کے پردے میں چھپائے رکھتی ہیں۔ان میں اس کا ذکر کثرت سے ہے مگر ہر جگہ بالکل عمومی رنگ