صحائف وادئ قمران — Page 146
150 ایسینیوں کا زمانہ مرکز قمران : 125 قبل مسیح سے لے کر 68 عیسوی تک وادی قمران کی عمارات ایسینی فرقے کا مرکز رہیں۔اس عرصہ میں 31 قبل مسیح سے لے کر 4 قبل مسیح تک 27 سال کے لئے اس فرقے کو اپنا مرکز خالی کرنا پڑا۔محققین کا خیال ہے کہ اس انخلاء کا باعث ایک عظیم الشان زلزلہ تھا۔جس کا ذکر جوزیفس نے کیا ہے۔یہودیہ کے تیس ہزار کھنڈرات میں اس زلزلے کے اثرات اب بھی موجود ہیں۔دیواروں میں مختلف جگہ دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔4 قبل مسیح کے بعد جماعت واپس اپنے مرکز میں آباد ہوگئی۔اور اگر چه بنی اسرائیل پر اس عرصے میں بہت سی مشکلات آئیں جماعت پہلی بغاوت (68ء) تک اسی مرکز میں آباد رہی۔زلزلے کی وجہ سے اخوت ایسین کا مرکز وادی قمران سے منتقل کرنا پڑا۔اس بارے میں وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ وادی قمران کو چھوڑ کر کون سا مرکز اختیار کیا گیا صحائف میں سے ایک صحیفہ دمشق میں جماعت کے ایک حصے کا دمشق کی طرف ہجرت کا ذکر ہے۔لیکن اس ہجرت کا باعث کیا تھا اور یہ کس وقت ہوئی اس کے متعلق کوئی معلومات اس صحیفے میں یا کسی اور جگہ نہیں مل سکیں۔ہو سکتا ہے کہ یہ ہجرت اسی زلزلے کے باعث ہوئی ہو تا ہم ہجرت کے بعد دمشق کے مرکز کو مستقل حیثیت حاصل ہو گئی اور 4 قبل مسیح کے بعد جماعت کا مرکز وادی قمران میں واپس آجانے کے بعد بھی جماعت کا کچھ حصہ دمشق میں موجود رہا۔68 عیسوی کی بغاوت میں وادی قمران کی عمارتوں پر رومی افواج قابض ہو گئیں اور ایسینی جماعت اپنے صحائف کو غاروں میں چھپا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اس کے بعد وادی قمران ایسینیوں کا مرکز دوبارہ قائم نہیں ہوسکا۔وادی مربعات:۔وادی مربعات کی غاروں سے جو وادی قمران سے تقریباً بارہ میل