صحائف وادئ قمران

by Other Authors

Page 100 of 200

صحائف وادئ قمران — Page 100

103 نزد یک صحیفہ دستور العمل بھی کتب مقدسہ میں شامل تھائیے ملر بروز مذکورہ بالا کتاب میں ڈیوس کی یہ رائے بھی نقل کرتے ہیں۔"A۔P۔Davies suggests that James may have been the leader of the whole Essence (ایضاً) صفحہ 117) "movement ترجمہ: اے۔پی ڈیوس نے تجویز پیش کی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یعقوب تمام سینی تحریک کا راہنما ہو۔“ پولوس پولوس جو موجودہ عیسائیت کا بانی سمجھا جاتا ہے اس کو بھی ایسینی قرار دیا گیا ہے۔گلکیز لکھتے ہیں۔"Theologically the covenanters are more closely connected with St۔Paul than with James۔It has often been noted how acutely both are conscious of a frustrating sense of him۔" ترجمہ ”دینی پہلو کے لحاظ سے معاہدین کا تعلق یعقوب کی نسبت مقدس پولوس سے زیادہ قریبی ہے بار بار اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ دونوں کو گناہ کی ہوا دینے والی قوت کا کس شدت سے احساس ہے۔“ اس سلسلے میں رومیوں کے نام خط 24-7/19 کی عبارت شکرانے کے زبوروں اور دستورالعمل کی عبارات سے بالکل مشابہ ہے۔ایسینی تقدیر پر ایمان رکھتے تھے اور اس پر بہت زور دیتے تھے صحیفہ دستور العمل میں اس عقیدے کا ذکر بڑی زور سے کیا گیا ہے۔پولوس بھی بالکل انہی معنوں میں تقدیر کا قائل تھا۔چنانچہ افسیون کے نام مخط 1/4 میں اس عقیدے کا ذکر آتا ہے۔ایسینی اپنے آپ کو خدا کے منتخب شدہ“ کہتے تھے پولوس ان سے بہت آگے بڑھ کر اپنے آپ کو اور اپنی جماعت کو افسیون باب اول میں خدا کے بیٹے قرار دیتا ہے۔More light on the Dead sea scrolls۔P-131 ↓ Impact of the Dead sea scrolls۔P-151