دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ — Page 26
26 ایک رات آنحضرت معہ مسجد حرام کے اُس خاص حصے میں جو حطیم کہلاتا ہے لیٹے ہوئے تھے آپ نیم خوابی کی کیفیت میں تھے یعنی آپ کی آنکھ سوتی تھی مگر دل بیدار تھا آپ نے دیکھا کہ حضرت جبرئیل نمودار ہوئے۔اور آپ کو ساتھ لے کر آسمان کی طرف اُٹھ گئے۔پہلے آسمان پر آپ کی ملاقات حضرت آدم سے ہوئی۔دوسرے آسمان پر حضرت عیسیٰ اور حضرت یحیی سے ملاقات ہوئی۔تیسرے، چوتھے اور پانچویں آسمان پر علی الترتیب حضرت یوسف ، حضرت ادریس اور حضرت ہارون کو دیکھا چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ" سے ملاقات ہوئی جب آپ ملاقات کے بعد آگے بڑھنے لگے تو حضرت موسیٰ رو پڑے۔جس پر آواز آئی۔اے موسی" کیوں روتے ہو؟ حضرت موسیٰ نے کہا۔اے میرے اللہ! یہ نو جوان میرے پیچھے آیا مگر اس کی امت میری اُمت کی نسبت جنت میں زیادہ داخل ہوگی۔اے میرے اللہ ! میں یہ نہیں سمجھتا تھا کہ کوئی شخص میرے پیچھے آکر مجھ سے آگے نکل جائے گا اس کے بعد ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم سے ملاقات ہوئی اس مقام سے آگے بڑھے تو یہ وہ مقام تھا جو صرف حضرت رسول اللہ کا مقام تھا۔یہاں تک کبھی نہ کوئی انسان پہلے پہنچا نہ بعد میں پہنچ سکتا ہے۔وہاں ایک بیری کا درخت تھا پھر آپ کو جنت کی سیر کرائی گئی۔جبرئیلن کو آپ نے اصلی شکل میں دیکھا اُن کے چھ سوپر تھے۔بالآخر آپ نے دیکھا کہ آپ خدائے ذوالجلال کے دربار میں پیش ہوئے ہیں اللہ تعالی نے آپ سے بلا واسطہ کلام فرمایا۔اور بعض خوشخبریاں دیں۔آپ کی اُمت کے لئے پچاس نمازیں فرض کی گئیں جو آپ کی درخواست پر صرف پانچ رہ گئیں۔اس کے بعد آپ مختلف آسمانوں سے ہوتے ہوئے نیچے اُترے تو آپ کی آنکھ کھل گئی۔یہ کشفی حالت جاتی رہی اور آپ نے دیکھا کہ آپ مسجد حرام میں لیٹے ہوئے ہیں۔بخاری کتاب الصلوة و كتاب بدء الخلق و كتاب التوحيد مسلم ابواب الاسرا تفسیر کبیر جلد چہارم وسیرت خاتم النبین صفحات ۱۹۷تا ۱۹۹