دعوت الی اللہ اور ہجرت حبشہ — Page 11
11 اور بظاہر بے بس لوگوں سے ہوئی۔مگر ان کمزوروں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طاقت تھی وہ مخالفین کفار میں سے چن چن کر ایسے لوگ اسلام کے دائرے میں لا رہا تھا جن سے قوت و طاقت ملے۔اب مکہ کے ایک بہادر انسان کے قبول اسلام کا واقعہ سنئے حضرت عمرؓ اسلام کے شدید مخالفین میں سے تھے وہ کسی نہ کسی طرح اس مذہب کو پھیلنے سے روکنا چاہتے تھے۔ایک دن اُن کے دل میں خیال پیدا ہوا کیوں نہ اس مذہب کے بانی کا ہی کام تمام کر دیا جائے اس خیال کے آتے ہی انہوں نے تلوار ہاتھ میں لی اور حضرت رسول کریم میہ کے قتل کے لئے گھر سے نکل کھڑے ہوئے راستہ میں کسی نے پوچھا عمر کہاں جارہے ہو ؟ انہوں نے جواب دیا محمد کو مارنے جا رہا ہوں اُس شخص نے ہنس کر کہا : اپنے گھر کی تو پہلے خبر لو تمہاری بہن اور بہنوئی تو اس پر ایمان لے آئے ہیں۔حضرت عمر نے کہا : یہ جھوٹ ہے اُس شخص نے کہا : تم خود جا کر دیکھ لو جب عمر وہاں گئے دروازہ بند تھا اور اندر ایک صحابی قرآن کریم پڑھا رہے تھے آپ نے دستک دی اندر سے آپ کے بہنوئی کی آواز آئی۔کون ہے؟ عمرؓ نے جواب دیا : عمر انہوں نے جب دیکھا کہ عمر آئے ہیں اور وہ جانتے تھے کہ آپ اسلام کے شدید مخالف ہیں تو انہوں نے صحابی کو جو قرآن پڑ پھارہے تھے کہیں چھپا