دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 242 of 397

دعوت الامیر — Page 242

(rer) دعوة الامير میں نکل آتا ہے اور یہ بات اُن کے صادق ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔یہ ملائکہ کی مدد حضرت مسیح موعود کو بھی حاصل تھی۔آپ کی تائید میں بھی ملائکہ لگے رہتے تھے۔اور عجیب عجیب رنگ میں آپ کو مشکلات سے بچاتے تھے اور قوانین طبعیہ کو آپ کی نصرت میں لگا دیتے تھے۔ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ آپ اور چند اور لوگ جن میں ہندو، مسلمان مختلف مذاہب کے لوگ شامل تھے ایک مکان میں سورہے تھے۔آپ کی اچانک آنکھ کھل گئی اور آپ نے اپنے دل میں یہ شور محسوس کیا کہ مکان گرنے لگا ہے۔مکان کے گرنے کی بظاہر کوئی علامت نہ تھی۔صرف چھت میں سے اس قسم کی آواز آرہی تھی جیسے کہ لکڑی کو کیڑے کے کاٹنے سے آتی ہے۔آپ نے اپنے ساتھیوں کو جگایا اور کہا کہ وہ مکان کو خالی کر دیں مگر انہوں نے کچھ پرواہ نہ کی اور یہ کہکر کہ صرف آپ کا وہم ہے ورنہ کوئی خطرہ نہیں۔پھر سو گئے کچھ دیر کے بعد آپ نے پھر وہی شور محسوس کیا اور پھر ان کو جگایا اور بہت زور دیا، اس پر اُن لوگوں نے آپ کا لحاظ کیا اور اُٹھ کھڑے ہوئے مگر شکایت کی کہ آپ نے اپنے وہم کی پیروی میں لوگوں کو خواہ مخواہ دُکھ دیا۔آپ نے اپنے دل میں یہ محسوس کیا کہ یہ مکان صرف میرا انتظار کر رہا ہے میں اگر نکلا تو فوراً مکان گر جائے گا اس پر آپ نے پہلے ان لوگوں کو نکالا اور سب کے آخر میں خود نکلے۔ابھی آپ نے ایک پیر سیڑھی پر رکھا تھا اور دوسرا اٹھایا تھا کہ مکان کی چھت زور سے گری اور لوگ بہت حیران ہوئے اور آپ کے ممنون ہوئے اور سمجھ لیا کہ صرف آپ کی وجہ سے اُن کی جانیں بچائی گئی ہیں۔اسی طرح کبھی ایسا ہوتا تھا کہ بعض بیماریوں کے موقعہ پر ادویہ متمثل ہو کر اپنی حقیقت کو ظاہر کر دیتی تھیں اور یہ ظاہر ہے کہ ادویہ تو بے جان ہیں۔درحقیقت یہ ملائکہ کی