دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 397

دعوت الامیر — Page 239

دعوة الامير ۲۳۹ لوگ کہہ دیتے تھے کہ آپ کو نعوذ باللہ برص ہے تو اللہ تعالیٰ ان کو برص کی بیماری میں مبتلاء کر دیتا اور بعض لوگ آپ کی نسبت یہ مشہور کر دیتے کہ آپ طاعون سے فوت ہو گئے ہیں یا ہوں گے تو وہ خود طاعون سے فوت ہو جاتے۔ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالے کے ایک میڈیکل افسر نے آپ کی نسبت پیشگوئی کی کہ ” پھیپھڑے کی مرض سے فوت ہوں گے وہ سل سے مرا۔اس قسم کی سینکڑوں مثالیں ملتی ہیں کہ جس شخص نے جو جھوٹ آپ پر باندھا وہی اس پر اُلٹ پڑا اور ایسے قہری نشان اللہ تعالیٰ نے آپ کی تائید میں دکھائے کہ ہر شخص جو تعصب سے خالی ہو کر ان کو دیکھتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کے شدید العقاب ہونے پر کامل ایمان حاصل ہوتا ہے اور وہ اس امر کے ماننے پر مجبور ہوتا ہے کہ حضرت اقدس اللہ تعالیٰ کے راستباز بندے تھے ورنہ کیا سبب ہے کہ آپ کے لئے وہ اس قدر غیرت دکھاتا تھا اور اب بھی دکھاتا ہے۔00000