دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 306 of 397

دعوت الامیر — Page 306

(r+y) دعوة الامير چھٹی پیشگوئی شہزادہ دلیپ سنگھ کے متعلق پیشگوئی جو سکھوں کیلئے حجت ہوئی اب میں اُن پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی بیان کرتا ہوں جو اپنے وقت پر پوری ہو کر سکھوں کے لیے صداقت اسلام اور صداقتِ مسیح موعود علیہ السلام کے لئے دلیل ہوئی۔جب پنجاب کو انگریزوں نے فتح کیا تو مصالح ملکی کے ماتحت راجہ دلیپ سنگھ صاحب کو جو وراث تختِ پنجاب تھے مگر ابھی چھوٹی عمر کے تھے انگریز ولایت لے گئے وہ وہیں رہے اور ان کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی گئی یہاں تک کہ پنجاب پر انگریزی قبضہ پوری طرح ہو گیا۔غدر کے بعد دہلی کی حکومت بھی مٹ گئی اور کسی قسم کا خطرہ نہ رہا۔اس وقت راجہ دلیپ سنگھ صاحب بہادر نے پنجاب آنے کا ارادہ کیا اور عام طور پر مشہور ہو گیا کہ وہ آنے والے ہیں۔حضرت اقدس کو الہاماً بتایا گیا کہ وہ اس ارادے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۴۸) چنانچہ آپ نے بہت سے لوگوں کو خصوصاً ہندوؤں کو اس کے متعلق اطلاع دے دی اور ایک اشتہار میں اشار تا لکھدیا کہ ایک نو وار درئیس پنجاب کو ابتلاء پیش آئے گا۔(الحق مباحثہ لدھیانه صفحه ۱۲ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲۴) جس وقت یہ الہام شائع کیا گیا کسی کو خیال بھی نہ تھا کہ وہ ہندوستان آنے سے روک دیئے جائیں گے بلکہ یہ خبر خوب گرم تھی کہ عنقریب وہ ہندوستان پہنچنے والے ہیں مگر اسی عرصے میں گورنمنٹ کو معلوم ہوا کہ راجہ دلیپ سنگھ صاحب کا ہندوستان میں آنا مفادِحکومت کے