دعوت الامیر — Page 302
(r۔) دعوة الامير طرف سے نہیں۔( آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۹ تا ۶۵ (مفہوم))) اس پیشگوئی کے کچھ عرصے کے بعد آپ نے دوسری پیشگوئی جس میں اس شخص کی ہلاکت کے متعلق مزید وضاحت تھی شائع کی۔اس کے الفاظ یہ تھے۔وَبَشَّرَنِي رَبِّي وَقَالَ مُبَشِّرًا سَتَعْرِفُ يَوْمَ الْعِيدِ وَالْعِيْدُ أَقْرَبَ وَمِنْهَامَا وَعَدَنِي رَبِّى وَاسْتَجَابَ دُعَائِي فِى رَجُلٍ مُّفْسِدِ عَدُوّ اللَّهِ وَرَسُوْلِهِ الْمُسَمَّى ليكهرامِ الْفَشَاوَرِئ وَأَخْبَرَنِي رَبِّي أَنَّهُ مِنَ الْهَالِكِيْنَ إِنَّهُ كَانَ يَسُبُّ نَبِيَ اللَّهِ وَيَتَكَلَّمْ فِي شَأْنِهِ بِكَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ فَدَعَوْتُ عَلَيْهِ وَبَشَّرَنِيْ رَبِّي بِمَوْتِهِ فِي سِتِ سَنَةٍ إِنَّ فِي ذَالِكَ لَآيَتٍ لِلطَّالِبِينَ ( استفتاء صفحہ ۱۱۔روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۱۱۹) یعنی اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہے کہ تو ایک یوم عید دیکھے گا اور وہ دن عید کے دن سے بالکل ملا ہوا ہوگا اور پھر لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ مجھ پر فضل ہوئے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ ایک شخص لیکھرام کے متعلق اُس نے میری دعا قبول کر لی ہے اور مجھے خبر دی ہے کہ وہ ہلاک ہو جائے گا یہ شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتا تھا پس میں نے اس کے خلاف دعا کی اور میرے رب نے مجھے بتایا کہ یہ چھ سال کے عرصے میں مرجائے گا۔اس میں طلبگاروں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔اس کے بعد مزید تشریح معلوم ہوئی اور وہ آپ کی کتاب برکات الدعا کے ٹائیٹل پیج پر اس عنوان کے نیچے شائع کی گئی کہ لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر اور اس میں یہ لکھا گیا کہ آج جو ۱/۲ پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ ماه رمضان ۱۳۱۰ھ ( روز یکشنبہ۔مؤلف) ہے صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع ل کرامات الصادقین