دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 300 of 397

دعوت الامیر — Page 300

(r۔۔) دعوة الامير پانچویں پیشگوئی لیکھرام کے متعلق آپ کی پیشگوئی جو اہل ہند کے لیے محنت بنی اب میں آپ کی ان پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی بیان کرتا ہوں جواہلِ ہند پر صداقتِ اسلام کے ظاہر کرنے کے لئے کی گئی تھیں اور جنہوں نے اپنے وقت پر پوری ہو کر لاکھوں آدمیوں کے دل ہلا دیئے اور اسلام کی صداقت کا اُن کو دل ہی دل میں قائل کر دیا اور بیسیوں آدمی ظاہر میں اسلام اور برابر اسلام لا رہے ہیں۔اس پیشگوئی کی تفصیل یہ ہے کہ چالیس پچاس سال سے ہندوؤں کا ایک فرقہ نکلا ہے جسے آریہ سماج کہتے ہیں اس فرقے نے موجودہ زمانے میں اسلام کی حالت خراب دیکھ کر یہ ارادہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو ہندو بنایا جائے اور اس غرض کے لیے ہمیشہ اُس کے مذہبی لیڈر اسلام کے خلاف سخت گندہ اور مخش لڑیچر شائع کرتے رہے ہیں۔ان لیڈروں میں سے سب سے زیادہ گندہ دہن اور اعتراض کرنے والا ایک شخص لیکھر ام نامی تھا۔حضرت اقدس علیہ السلام نے اس کے ساتھ بہت دفعہ گفتگو کی اور اسے اسلام کی صداقت کا قائل کیا مگر وہ اپنی ضد میں بڑھتا گیا اور ایسے ایسے گندے ترجمے قرآن کریم کی آیات کے شائع کرتا رہا کہ اُن کو پڑھنا بھی ایک شریف آدمی کے لئے مشکل ہے۔اس شخص کے نزدیک گویا سب سے برا شخص دُنیا میں وہ تھا جو تمام انسانی کمالات کا جامع تھا اور سب سے لغو کتاب وہ تھی جو سب علوم کی مخزن ہے مگر سورج کی روشنی ایک بیمار آنکھ کی بینائی کو صدمہ ہی پہنچاتی ہے یہی