دعوت الامیر

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 397

دعوت الامیر — Page 366

(PTY) بارھویں دلیل آپ کی قوت اختیاء دعوة الامير بارھویں دلیل کے طور پر میں حضرت اقدس کی قوت احیاء کو پیش کرتا ہوں اور یہ دلیل بھی ماسبق دلائل کی طرح ہزاروں دلائل کا مجموعہ ہے اس وقت مسلمانوں کا مسیحیوں کی طرح یہ خیال ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام جسمانی مردوں کو زندہ کیا کرتے تھے مگر جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں یہ خیال قرآن کریم کی تعلیم کی رُو سے شرک ہے اور ایمان کو ضائع کرنے والا ہے مگر اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ حضرت مسیح باقی انبیاء کی طرح ضرور مُردے زندہ کیا کرتے تھے اللہ تعالیٰ کا کلام اس پر گواہ ہے اور اس کا منکر اللہ تعالیٰ کے کلام کا منکر ہے۔یہ مُردے رُوحانی مردے ہوتے تھے اور در حقیقت انہیں مردوں کے احیاء کے لیے انبیاء آیا کرتے ہیں اور کوئی نبی نہیں گزرا جس نے اس قسم کے مردے زندہ نہ کئے ہوں۔آدم سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک کل انبیاء اسی غرض کے لیے مبعوث کئے گئے تھے کہ مردوں کو زندہ کریں اور اولو العزم انبیاء کی صداقت پر کھنے کا ایک معیار یہ بھی ہے کہ اُن کے ہاتھوں سے مُردے زندہ ہوں اور اگر کوئی یہ معجزہ نہ دکھا سکے تو اس کا دعویٰ نبوت ضرور مشکوک ہو جاتا ہے اور جو شخص اس قسم کے مردے زندہ کر کے دکھا دے وہ یقینا اللہ تعالیٰ کا فرستادہ ہے کیونکہ یہ احیاء بغیر اذن اللہ کے نہیں ہوسکتا اور جسے اذن اللہ حاصل ہو گیا اس کے بچے ہونے میں کیا شک رہا۔اے بادشاہ! یہ نشان حضرت اقدس کے ہاتھوں پر اللہ تعالیٰ نے اس کثرت سے