دعوت الامیر — Page 334
(Fr) کیسا تھ قتل کردیا گیا اور اللہ تعالیٰ کے نبی کی بات پوری ہوئی کہ زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی با حال زار دعوة الامير ( تذکره صفحه ۵۴۰۔ایڈیشن چہارم) زار دکھوں اور تکلیفوں کو برداشت کرتا ہوا مر گیا۔جنگ ختم ہوگئی۔قیصر اور آسٹریا کے بادشاہ اپنی حکومتوں سے بے دخل ہو گئے۔شہر ویران ہو گئے۔پہاڑ اُڑ گئے۔لاکھوں آدمی مارے گئے۔خون کی ندیاں بہہ گئیں۔دنیا تہ و بالا ہوگئی مگر افسوس کہ دنیا ابھی اللہ تعالیٰ کے فرستادہ کی صداقت کی دلیل طلب کر رہی ہے اللہ تعالیٰ کے خزانے عذاب سے بھی خالی نہیں۔جس طرح کہ رحمت سے خالی نہیں مگر مبارک ہیں جو وقت پر سمجھ جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے لڑنے کی بجائے اس سے صلح کرنے کے لیے دوڑتے ہیں اور اس کے نشانوں سے اندھوں کی طرح نہیں گزر جاتے۔اللہ تعالیٰ کی اُن پر رحمتیں ہوتی ہیں اور اس کی برکتوں سے وہ حصہ پاتے ہیں اور دنیا کے لیے مبارک ہو جاتے ہیں۔