دعوت الامیر — Page 12
دعوة الامير حصہ روح سے بھی پھر اس کو پیدا کر سکتا ہے اور ہو گا بھی اسی طرح۔جسم خاک ہو جاتے ہیں مگر اُن کے باریک ذرات فنا نہیں ہوتے اور نہ وہ روح جو جسم انسانی میں ہوتی ہے خدا کے اذن کے بغیر فنا ہو سکتی ہے۔۱۰۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے منکر اور اس کے دین کے مخالف اگر وہ ان کو اپنی رحمت کا ملہ سے بخش نہ دے، ایک ایسے مقام پر رکھے جائیں گے جسے جہنم کہتے ہیں اور جس میں آگ اور شدید سردی کا عذاب ہو گا جس کی غرض محض تکلیف دینا نہ ہوگی بلکہ ان میں ان لوگوں کی آئندہ اصلاح مدنظر ہوگی۔اُس جگہ سوائے رونے اور پیٹنے اور دانت پینے کے ان کے لئے کچھ نہ ہو گا حتی کہ وہ دن آجائے جب اللہ تعالیٰ کا رحم جو ہر چیز پر غالب ہے ان کو ڈھانپ لے اور يَأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانْ لَيْسَ فِيهَا أَحَدٌ وَ نَسِيمُ الصَّبَا تُحَزِكُ أبوابها (معالم التنزيل في التفسير والتأويل مؤلفه ابی محمد الحسین بن مسعود الجزء الثالث صفحه ۲۴۳ مطبوعہ دارالفکر میں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں ”لیاتین على جهنم زمان ليس فيها احدو ذلك بعد مايلبثون احقابا) کا وعدہ پورا ہو جائے۔۱۱۔اور ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے نبیوں اور اس کے فرشتوں اور اُس کی کتابوں پر ایمان لانے والے ہیں اور اس کے احکام پر جان و دل سے ایمان لاتے ہیں اور انکسار اور عاجزی کی راہوں پر چلتے ہیں اور بڑے ہو کر چھوٹے بنتے ہیں۔اور امیر ہو کر غریبوں کی سی زندگی بسر کرتے ہیں اور اللہ کی مخلوق کی خدمت گزاری کرتے ہیں اور اپنے آرام پر