دعوت الی اللہ

by Other Authors

Page 23 of 27

دعوت الی اللہ — Page 23

۲۵ اثر تھا۔آپ کے صرف ایک زبانی حکم سے عرب میں شراب خوری تو کیا اور کتنے ہی افعال بد ایک قلیل مدت میں بالکل ہی نیست و نابود ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔آج دنیا میں ایک شخص کی بھی طاقت نہیں ہے کہ وہ حضرت محمدؐ کے کیریکٹر پر ایک سیاہ دھبہ بھی لگا سکے۔د نقوش رسول نمبر جلد ۳ ص۴۹ ) ایک ہندو لالہ رام چندر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا کردہ روحانی انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :- پیغمبر اسلام محمد کو اپنے مشن کے رائج کرنے میں جو کامیابی ہوئی وہ سچ مچ حیرت انگیز ہے۔ناشائستہ خونخواہ کینہ ور - جنگجو عربوں کے قبیلوں کو جو ثبت پرستی اور تو ہم پرستی میں غرقاب تھے۔آپس کے جھگڑوں اور جوابازی میں محو تھے۔حضرت محمدؐ کے پاک اثمر نے آناً فاناً خدا پرست بنا دیا۔تمام قبیلے ایک سردار کے جھنڈے کے نیچے آگئے۔اور ایک متحدہ قوم بن د نقوش رسول نمبر جلد ۴ ۲۹ ) گئے لا إِرَادَ فِي الدِّين قرآن کریم میں دعوت کے کچھ اور بھی اصول بیان کئے گئے ہیں جن میں سے ایک بہت اہم یہ ہے کہ کسی شخص سے جبرا اپنی بات نہ منوائی جائے۔دعوت کے ابتدائی مراحل میں تو اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔البتہ حق کے مستحکم ہونے پر یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے لیکن قرآن پاک نے ان تمام