دعوت الی اللہ — Page 22
۲۴ اور تم جانتے ہو کہ وہ تمہیں سب سے زیادہ محبوب تھا اور وہ تم سب میں سے زیادہ راست گو اور تم سب سے زیادہ حق امانت ادا کرنے والا ہے۔اور جب وہ ادھیڑ عمر کو پہنچا ہے اور اس کی کنپٹیوں پر سفید بال آگئے ہیں تم کہنے لگے ہو کہ وہ فریبی ہے۔اور ان اخلاق سے عاری ہے خدا کی قسم ایسا نہیں ہے۔اور اگر تم ایسی بات کرو گے تو خود اپنے آپ کو جھٹلا کر رسوا کرو گے۔کیونکہ جو شخص بھی محمد کو جانتا ہے وہ تمہاری اس بات کو تسلیم نہیں کر سے گا یہ ایک انگریز مصنف ایچے ایم۔بینڈ میں صحابی رسول کی وفاداری اور اس کی وجہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :- ظلم و تشدد - غربت۔بے وطنی اور بد حالی ہر طرح کے آرام دو مصائب کے باوجود محمدؐ کے ساتھیوں اور پیرو کاروں نے آپ سے بے وفائی نہیں کی۔آپ کے صحابہ میں سے ایک بھی ایسا نہ تھا جس نے کسی تکلیف یا مصیبت سے گھرا کہ کسی آسائش یا لالچ کے لئے محمد کے ساتھ غداری یا فریب دہی کے بارہ میں تصور بھی کیا ہو۔محمد کی تعلیمات اتنی سچی تھیں اور ان کی شخصیت ما پر کشش کھری اور جاذبیت رکھنے والی تھی کہ ان کا کوئی ساتھی اتنی ہے ایمان لانے کے بعد گمراہ نہ ہوا " ریحوالہ اردو ڈائجسٹ سٹی ۱۹۸۹ء ۳۲) مسٹر ایس کشتا یہ ڈپٹی انسپیکٹر مدارس ضلع گورکھ پور رکھتے ہیں:۔در محمد کی سچائی کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ آپ کی زبان میں