دعوت الی اللہ

by Other Authors

Page 16 of 27

دعوت الی اللہ — Page 16

۱۸ کی دعوت دے جو دونوں فریقوں کے درمیان مشترک حیثیت رکھتی ہیں۔یعنی پہلے توحید الہی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کی دعوت دے۔میں اصل مقصود ہی افراد کے دل میں اللہ تعالیٰ کی ذات کے لئے طلب پیدا کرنا ہے۔تمام انبیاءنے سے پہلے لا اله الا الله کی دعوت دی ہے۔انبیاء و مصلحین کے طریق دعوت پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے بگاڑ کا اصل سبب اللہ تعالٰی سے رابطے کی کمی۔کمزوری یا انقطاع ہے۔اور خدا کی ذات پر کامل یقین کے بعد مسائل کو حل کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔۲- موعظه حسنه کے لئے دوسری بنیادی چیز موعظہ حسنہ ہے۔اس سے مراد عمدہ نصیحت ہے۔عمدہ نصیحت کے دو مطلب ہیں۔ایک یہ کہ مخاطب کو صرف دلائل ہی سے مطمئن کرنے پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ اس کے جذبات کو بھی اپیل کی جائے۔دوسرا مطلب یہ ہے کہ نصیحت ایسے طریقے سے کی جائے جس دلسوزی اور خیر خواہی سیکتی ہو۔اور مخاطب کو یہ محسوس ہو کہ ناصح کے دل میں اس کی اصلاح کے لئے تڑپ موجود ہے۔اور وہ حقیقت میں اس کی بھلائی چاہتا ہے۔جذبات انسانی ذہن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اور اگر کوئی بات کسی کے جذبات کو متاثر کر جائے تو عقل کی فلسفہ طرازیاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔اور جذبات تک اپیل کرنے کے لئے ہمدرد کی خلق کلی کی