دعوت الی اللہ

by Other Authors

Page 18 of 27

دعوت الی اللہ — Page 18

دراصل وہ بڑھیا آج بیمار تھی اس وجہ سے آج وہ ایسا نہ کر سکی۔آیا یہ سُن کر اس کے گھر عبادت کی غرض سے تشریف لے گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اسوہ حسنہ سے وہ بڑھیا اس قدر متاثر ہوئی کہ ایمان لائے بغیر نہ رہ سکی۔اسی طرح ایک بدوی بڑھیا ایک روز جب مگر میں کچھ سودا سلف خرید نے آئی تو اس نے اپنے کانوں میں اس مقصد کے لئے روٹی ڈال رکھی تھی۔تا اس کے کانوں میں نہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز نہ پڑ جائے اور وہ اس کے جادو کا شکار ہو جائے۔جب وہ بڑھیا واپس جا رہی تھی۔تو بوجھ کافی ہونے کے باعث سخت تکلیف میں تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُسے اس تکلیف میں مبتلا دیکھ کر برداشت نہ کر سکے۔اور اس کا سامان اٹھا کر اس کے گھر تک پہنچا آئے۔جب آپ واپس آنے لگے تو اس بڑھیا نے آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کیا اور ساتھ یہ نصیحت کرنے لگی کہ آپ کہیں محمد کے جادو کا شکار نہ ہو جانا۔یہ سن کہ آنحضرت نے فرمایا۔وہ جادو گر تو میں ہی ہوں۔یہ سن کر وہ بڑھیا کہنے لگی کہ اگر تو ہی وہ جادوگر ہے تو پھر مجھ پر تو تیرا جادو چل گیا ہے۔خدا کی قسم آپ جیسا بنی نوع انسان کا ہمدرد اور خیر خواہ جھوٹا نہیں ہو سکتا۔اسی وقت وہ بڑھیا کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی۔غزوہ ذات الرقاع سے واپسی پر جب رسول خدا ایک مقام پر سب سے الگ تھلگ آرام کرنے کے لئے لیٹ گئے۔آپ کی آنکھ لگے ذرا ہی دیر ہوئی تھی۔کہ ایک دشمن نے موقعہ پا کہ آپ ہی کی تلوار لے کر آپ کو بیدار کیا اور پوچھا۔و اب کون تمہیں میرے ہاتھ سے بچا سکتا ہے یہ آپؐ نے نہایت اطمینان اور بشاشت قلبی سے فرمایا۔" الله " یہ سننا تھا کہ تلوار دشمن کے ہاتھ سے نیچے گر پڑی۔آپ نے اس تلوار کو