دعوۃ الی اللہ کی اہمیت اور ضرورت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 16 of 25

دعوۃ الی اللہ کی اہمیت اور ضرورت — Page 16

ان سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ایم ٹی اے کا ذریعہ ہے اس سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔یہ بھی تبلیغ میں بہت بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔سیکرٹری صاحب تبلیغ کی رپورٹس مجھے با قاعدہ ملتی ہیں۔ماشاء اللہ اچھا کام کر رہے ہیں۔لیکن افراد جماعت کو زیادہ سے زیادہ اس کام میں شامل ہونے کی ضرورت ہے اور شامل کرنے کی ضرورت ہے۔آج ہمیں تلوار کے جہاد کے لئے نہیں بلایا جا رہا۔ہم ان لوگوں کو غلط سمجھتے ہیں جو کہتے ہیں کہ آج بھی تلوار کے جہاد کی ضرورت ہے۔آج مخالفین مذہب ہمیں دلائل سے قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہمیں اور حیلوں اور طریقوں سے قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہمیں لالچوں سے قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مذہب کے خلاف کوئی تلوار نہیں اٹھا رہا۔آج اسلام سے دُور لے جانے اور اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے کے لئے دوسرے مختلف حیلے استعمال کئے گئے ہیں اور کئے جا رہے ہیں۔اس لئے ہمیں بھی حکمت اور موعظہ حسنہ کے ذریعہ سے اپنے مخالفین کے منہ بند کرنے ہوں گے اور اس کے لئے جتنے کارگر ہتھیار ہمارے پاس ہیں کسی دوسرے مذہب کے ماننے والے کے پاس نہیں ہیں جن سے دنیا داروں کے اور نام نہاد مذہبی لوگوں کے منہ بھی بند کئے جاسکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دلائل اور براہین میں ایک خاص مقام دیا گیا ہے اور جب دلائل ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔غصے میں وہ لوگ آتے ہیں یا پریشان ہوتے ہیں جو دلیل کا سامنا نہ کر سکیں۔ہماری پاکستان میں کیوں مخالفت ہو رہی ہے؟ کیوں مولوی عوام الناس کو ہمارے خلاف بھڑکا تا ہے؟ کیوں غیر از جماعت علماء ہمارے علماء سے پبلک کے سامنے بات کرنے سے گھبراتے ہیں؟ کیوں ہمیں گالیاں نکالتے 16