دورۂ قادیان 1991ء — Page 265
265 ہے جس کی آگ میں جی جان سے جل جانے کو جی چاہتا ہے ، پروانے کی طرح۔سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی حسین یادیں احمدیت کا ایک لازوال سرمایہ ہیں۔آپ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان یادوں کو زندہ اور تر و تازہ رکھا جائے۔آپ کے ان گنت احسانات کو یاد رکھنا اور اپنی نسلوں تک پہنچانا اہل قلم کا فریضہ ہے۔مکرم ہادی علی چوہدری صاحب نے نہایت محبت اور اخلاص سے یہ فرض ادا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔