دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 234 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 234

234 تھا۔چنانچہ بٹالہ میں عطاء اللہ شاہ بخاری اور مولوی مظہر علی اظہر کے احمدی علماء سے مناظرے بھی سنے ہوئے تھے۔ان سے جب مولوی محمد حسین بٹالوی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا:۔اس شخص کے بارے میں کبھی بھی سنا نہ کبھی کسی محفل میں اس کا نام آیا۔لٹریچر وغیرہ میں بھی کبھی اس کا نام نہیں آیا۔“ ۴۔جسونت سنگھ صاحب ( پیدائش ۱۹۲۴ء بٹالہ ) پاک و ہند پارٹیشن کے وقت جرنلسٹ تھے ۱۹۴۷ء میں قادیان کی رپورٹ اخباروں میں بڑی سچائی سے اور تفصیل سے دیتے رہے۔مختلف سیاسی تحریکوں میں حصہ لیا۔نہرو کے زمانہ میں ڈسٹرکٹ کانگرس ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رہے۔بٹالہ میں کانگرس کمیٹی کے صدر رہے۔مولوی محمد حسین بٹالوی کے بارے میں جب پوچھا گیا تو فرمایا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کے بارے میں میں کچھ نہیں جانتا، نہ میں نے ان کے بارے میں کبھی کچھ سنا، لوگوں سے کثرت سے ملنا جلنا رہتا ہے۔لیکن کسی سے کبھی بھی اس شخص کے بارے میں نہیں سنا جس کے بارے میں آپ پوچھ رہے ہیں۔“ ۵۔جانکی نا تھ صاحب ۱۹۵۱ء میں یہاں بٹالہ آکر آباد ہوئے۔ان کی ورکشاپ ہے اور مشینری کا بزنس ہے۔ان کے والد بٹالہ میں بزنس کی تقریباً ہر ایسوسی ایشن کے صدر ر ہے۔ان کے بڑے بھائی لوکل کمیٹیوں کے ممبر اور صدر رہے اسی طرح انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بنک کے صدر رہے۔روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر بھی رہے۔ان سے جب مولوی محمد حسین بٹالوی کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ چالیس سال سے تقریباً بٹالہ کے ہر شخص سے تعارف ہے انہوں نے کبھی کسی شخص سے مولوی محمد حسین بٹالوی کے متعلق کچھ نہیں سنا۔“۔کیول کرشن نگر وال صاحب ( بزنس مین ) جدی پشتی بٹالہ کے رہنے والے ہیں اور بٹالہ کے ابتدائی ہندو خاندانوں میں سے ہیں۔ان سے جب مولوی محمد حسین بٹالوی کے بارہ میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بیان کیا کہ ”اس نام کے کسی شخص کو نہ میں جانتا ہوں، نہ اس کے متعلق کبھی کچھ سنا ہے۔