دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 82 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 82

82 موسیٰ صاحب درویش کے بیٹے محمد شکیل صاحب کی تقریب شادی میں ازرہ شفقت دعا کرائی۔حضور کی صحت فلو کی وجہ سے آج متاثر رہی۔۲۳ دسمبر ۱۹۹۱ء بروز سوموار۔قادیان سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے نماز فجر چھ بج کر میں منٹ پر مسجد اقصی میں پڑھائی۔نماز کی ادائیگی کے بعد آپ بہشتی مقبرہ میں تشریف لے گئے۔قطعہ خاص میں سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار مبارک پر اور دیگر قبروں پر دعا کرنے کے بعد قادیان کے مختلف حصوں کی سیر کیلئے پیدل تشریف لے گئے۔آپ نے مین سٹرک پر سے ہوتے ہوئے ریتی چھلہ کا معائنہ کیا۔یہاں سے بازار کی طرف جاتے ہوئے حضرت میر محمد اسمعیل کی کوٹھی کے بارہ میں دریافت کیا۔ان کی کوٹھی کے عقب میں نور ہسپتال والی گلی میں گئے۔وہاں پر کھڑے ہو کر اپنی صاحبزادیوں کو بتایا کہ اس کوٹھی میں جامن کے بہت درخت ہوتے تھے اور یہاں پر ہم جامن کھایا کرتے تھے۔نور ہسپتال کے پاس بارش کے پانی اور کیچڑ کی وجہ سے راستہ خراب تھا۔حضور وہاں سے جو نہی واپس مڑے تو لا بھ سنگھ فخر صاحب ( قادیان کے مشہور سیاستدان) کے پوتے سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے حضور سے مصافحہ کا شرف حاصل کیا۔یہاں سے ٹی آئی ہائی سکول کو جانے والی سٹرک پر سے ہوتے ہوئے خالصہ کالج گئے اور پھر کوٹھی دارالسلام کے اندر تشریف لے گئے اور اس کمرے میں گئے جس میں حضرت خلیفہ اول کی وفات ہوئی تھی۔واپسی پر نور ہسپتال کے دروازے پر رک کر اپنی صاحبزادیوں کو نور ہسپتال کے متعلق بتاتے رہے۔اسکے بعد ریتی چھلہ سے ہوتے ہوئے سبزی منڈی میں ڈاک خانے کے قریب چند لمحے ٹھہرنے کے بعد چھوٹی گلی سے احمد یہ چوک کی طرف سے واپس دار مسیح تشریف لے آئے۔حضور دس بجے دفتر میں تشریف لائے اور دفتری امور کے سلسلہ میں نصیر احمد قمر صاحب پرائیویٹ سیکرٹری ، خاکسار ہادی علی ایڈیشنل وکیل التبشیر اور چوہدری عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ کو بلا کر