دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 41 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 41

41 تقاریر بنام ”سیر روحانی“ میں موجود ہے۔اس قلعہ میں غیاث الدین تغلق اور محمد بن تغلق کی قبریں بھی ہیں۔حضور نے ان قبروں پر دعا کی۔قطب مینار کی سیر ان قلعوں کو دیکھنے کے بعد حضور اقدس مع قافلہ قطب مینار دہلی دیکھنے کے لئے تشریف لے گئے۔وہاں پہنچ کر آپ نے مختلف مقامات پر اپنے کیمرہ سے تصاویر بنائیں۔عمارتوں پر کندہ قرآن کریم کی آیات کو بغور ملاحظہ فرمایا۔یہاں پر ایک قدیمی مسجد کے صرف آثار باقی تھے۔گائیڈ نے جب پیمائش کے اعتبار سے اس مسجد کی حد بندی کی تو حضور اقدس نے فرمایا کہ یہ درست معلوم نہیں ہوتی۔چنانچہ آپ نے صاحبزادہ مرزا کلیم احمد صاحب ابن مکرم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب اور مکرم مقصود الحق صاحب آف جرمنی کو پیمائش کرنے کیلئے ارشاد فرمایا۔چنانچہ پیمائش کرنے پر حضوراقدس کا خیال درست ثابت ہوا۔قطب مینار کے ساتھ احاطہ میں ایک آھنی ستون ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ ستون عظیم ہندو بادشاہ چندر گپت موریہ ( ۴۰۰ سال بعد مسیح) نے بنوایا تھا۔اس کے بارے میں مشہور ہے کہ جوشخص اس کے ارد گرد ہاتھ باندھ کر دونوں ہاتھ آپس میں ملا لے وہ بڑا خوش قسمت ہوتا ہے۔گواس کا حقیقت سے تو کوئی تعلق نہیں تھا لیکن محض شغل کے طور پر حضور انور کے ارشاد پر بعض نے کوشش کی مگر سوائے ہمارے ڈچ بھائی مکرم شاہد فراؤس صاحب کے ایسا کرنے میں کوئی کامیاب نہ ہوسکا۔اس کے بعد حضور انور علائی گیٹ کے مشرقی جانب امام ضامن کی قبر پر تشریف لے گئے اور دعا کی۔حضور نے اس جگہ پر قدیم زمانہ میں بنائی گئی دھوپ گھڑی بھی ملاحظہ فرمائی جواب بھی کام کرتی ہے اور سائے کے ذریعہ ایک حد تک درست وقت بتاتی ہے۔حضرت خواجہ بختیار کا کئی کے مزار پر دعا قطب مینار کی سیر کے بعد حضور اقدس مع اراکین قافلہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کئی کے مزار پر تشریف لے گئے جہاں تنگ گلیوں کی وجہ سے بہت سا فاصلہ آپ نے پیدل طے کیا۔اس مزار پر آپ نے لمبی دعا کی۔حضور نے واپسی پر راستے میں موجود تمام فقیروں کو ( جنگی تعداد ایک