دورۂ قادیان 1991ء — Page 39
39 صبح ساڑھے سات بجے حضور اقدس اجتماعی دعا کے بعد تاریخی مقامات سکندرہ ، فتح پور سیکری اور آگرہ کیلئے روانہ ہوئے۔قافلہ میں تین کاروں ، ایک وین اور ایک منی بس کے علاوہ انڈین سیکیورٹی گارڈز کی ایک کار بھی شامل تھی۔حضور انور کی اجازت سے اسی روز حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلیٰ اور مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ ربوہ اپنے چند ساتھیوں سمیت دہلی سے قادیان تشریف لے گئے تا کہ وہاں کے جملہ انتظامات کو آخری شکل دینے کی نگرانی کر سکیں۔ادھر راستے میں قریبا سو کلومیٹر کے فاصلہ پر حضور انور واراکین قافلہ کچھ دیر کیلئے ایک تفریحی مقام پرڑ کے جہاں پر ایک سپیرا سانپ کے کرتب کے علاوہ بندر کا تماشا بھی دکھا رہا تھا۔حضور انور نے اسے نصیحت فرمایا کہ وہ اپنے بچے کو (جو اسکے ساتھ ہی گلے میں سانپ لیے کھڑا تھا) تعلیم سے محروم رکھ کر ایسے کاموں میں نہ لگا دے۔حضور کے نواسے مرزا آدم عثمان احمد نے یہاں پر ہاتھی کی سواری بھی کی۔ان کے ساتھ مرزا عبدالرشید صاحب بھی ہاتھی پر سوار ہوئے۔اسی جگہ پر ایک جرمن شخص بھی ملا جو کسی کا نفرنس میں شرکت کے لئے انڈیا آیا ہوا تھا۔وہ حضور کی شخصیت سے بیحد متاثر ہوا اور دوستوں سے حضور اقدس اور جماعت احمدیہ کے بارہ میں دیر تک سوال وجواب کرتا رہا۔بالآخر اُس نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر حضور اقدس انہیں مصافحہ کا شرف بخشیں تو اسے وہ اپنی خوش قسمتی تصور کرے گا۔اس کی یہ درخواست جب خدمت اقدس میں پہنچائی گئی تو حضور اقدس جو کار میں تشریف فرما ہو چکے تھے، کار سے باہر تشریف لائے اور اسے مصافحہ کا شرف بخشا۔جرمن دوست نے اپنا تعارف کرایا اور اپنی طرف سے آپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آپ نے جرمنی میں جماعت احمدیہ کی مختلف شاخوں کے بارہ میں انہیں بتایا۔مکرم مقصود الحق صاحب آف جرمنی جو اس سفر میں قافلہ میں شامل تھے۔ترجمانی کے فرائض ادا کرتے رہے۔یہاں سے روانہ ہوکر قریباً پونے گیارہ بجے قافلہ سکندرہ پہنچا۔یہ وہ جگہ ہے جہاں شہنشاہ اکبر کی قبر کے علاوہ مغلیہ خاندان کے بعض دیگر افراد کی قبریں بھی ہیں۔حضور نے قبروں پر دعا کی اور پھر اس جگہ کی کچھ تصاویر بنا ئیں۔قافلہ سکندرہ سے ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوکر سوا ایک بجے فتح پور سیکری پہنچا۔یہاں بھی حضرت خلیفہ اسی نے تاریخی مقامات دیکھے۔یہاں پراکبر بادشاہ کی وسیع وعریض مسجد کیسا تھ اُس کا عالی شان محل تھا اور اُس کی مسلمان ، ہندو اور عیسائی بیویوں کے لئے