دورۂ قادیان 1991ء

by Other Authors

Page 169 of 294

دورۂ قادیان 1991ء — Page 169

169 ۵۰ منٹ پر برطانیہ کے گیٹ وک(Gatwick) ائیر پورٹ پر یہ جہاز اترا۔اس سفر میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے ہمراہ آپ کی بیٹیاں ، صاحبزادی عطیہ المجیب طوبی صاحبہ، صاحبزادی یاسمین رحمن مونا صاحبہ اور صاحبزادی فائزہ بیگم صاحبہ مع اپنے بیٹے عزیزم مرزا عدنان احمد تھیں۔ان کے علاوہ حسب ذیل افراد نے اس غیر معمولی تاریخی اور افضال و برکات الہیہ سے معمور ۳۲ روزہ دورہ سے واپسی پر حضور کے ساتھ سفر کرنے کی سعادت پائی: مکرم بشیر احمد خان رفیق صاحب ایڈیشنل وکیل التصنيف لندن مکرم نصیر احمد قمر صاحب پرائیویٹ سیکرٹری، خاکسار ہادی علی ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن مکرم میجر محمود احمد صاحب چیف سیکیورٹی آفیسر مکرم ملک اشفاق احمد صاحب عملہ سیکیورٹی ، مکرم خالد نبیل ارشد صاحب لندن مکرم مرزا عبد الباسط صاحب لندن، مکرم و جاہت احمد خان لندن اور جسوال برادران ( سعید احمد صاحب، وسیم احمد صاحب اور محمد احمد صاحب) لندن۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع کا یہ قافلہ گیٹ وک Gatwick ائیر پورٹ سے ۸ بجکر ۴۸ منٹ پر روانہ ہو کر ساڑھے نو بجے لندن مشن ہاؤس میں پہنچ گیا۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔ائیر پورٹ پر استقبال کے لئے حسب ذیل افراد تشریف لائے ہوئے تھے۔مکرم عبدالباقی ارشد صاحب ، مکرم مبارک احمد ساقی صاحب ، مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب، مکرم شریف احمد صاحب اشرف ایڈیشنل وکیل المال ، مکرم منیر الدین صاحب شمس، مکرم ڈاکٹر ولی احمد شاہ صاحب امیرلندن مکرم نذیر احمد ڈار صاحب، مکرم محمد عثمان چینی صاحب - مکرم عبد الماجد طاہر صاحب، مکرم منیر احمد جاوید صاحب مکرم پیر محمد عالم صاحب، مکرم رفیق احمد حیات صاحب صدر خدام الاحمدیہ برطانیہ اور بہت سے خدام اور دیگر کارکنان بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔اگلے روز یعنی ۱۷ار جنوری ۱۹۹۲ء کو جمعہ کا روز تھا۔خطبہ جمعہ میں حضور نے سفر قادیان کے بارہ میں تفصیلاً بیان فرمایا۔اسی طرح مؤرخہ ۲۴ / جنوری ۱۹۹۲ء کے خطبہ جمعہ میں بھی قادیان کے بارہ میں مختلف امور بیان فرمائے۔ان دونوں خطبات کا متن شامل اشاعت کیا جارہا ہے۔