دورۂ قادیان 1991ء — Page 107
107 ان نکاحوں کے اعلان اور دعا کے بعد مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب ناظر اصلاح وارشاد مرکز یہ ربوہ نے ۴۸ نکاحوں کا اعلان کیا جن کی دعا میں حضور ایدہ اللہ نے بھی بنفس نفیس شمولیت فرمائی۔نکاحوں کے اعلانات کی تقریب کے بعد جلسہ گاہ میں ہی حضور انور کے ہاتھ پر چالیس افراد نے بیعت کی اور باقاعدہ جماعت احمد یہ میں شمولیت کی سعادت پائی۔۲۹ / دسمبر ۱۹۹۱ء بروز اتوار۔قادیان آج مورخہ ۲۹؍ دسمبر ۱۹۹۱ء نماز فجر کی اقتداء میں مسجد اقصیٰ میں چھ بجکر بیس منٹ پر ادا کی گئی ادائیگی نماز فجر کے بعد حسب معمول بہشتی مقبرہ تشریف لے گئے۔صاحبزادہ مرزا کلیم احمد صاحب نے بعض قبروں کی نشاندہی کی اور انور کو بتایا کہ کونسی قبرکس کی ہے۔بہشتی مقبرہ میں دعا کے بعد آپ ایوان خدمت کے سامنے سے گزر کر اور پھر جلسہ گاہ کی بائیں جانب سے ہوتے ہوئے مکرم بشیر احمد خادم صاحب درویش کی درخواست پر ان کے گھر چند لمحوں کیلئے گئے۔راستہ میں بعض لوگوں کو شرف مصافحہ بخشا۔یہاں سے آپ ڈاکٹر ملک بشیر احمد صاحب درویش کے گھر تشریف لے گئے۔چند منٹ رکنے کے بعد آپ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی کوٹھی کے قریب والی سٹرک سے ہوتے ہوئے حضرت ڈپٹی شریف احمد صاحب کی کوٹھی پر گئے ، جہاں کیرنگ، اڑیسہ اور سویڈن کے مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔حضور نے ان سے گفتگو فرمائی اور شرف مصافحہ بھی بخشا۔ان مہمانوں سے ملنے کے بعد آپ سامنے والی کوٹھی ، جس میں صو بیدار رام سنگھ کے اہل خانہ رہتے ہیں تشریف لے گئے۔صوبیدار رام سنگھ کے بڑے لڑکے نے آپ سے شرف مصافحہ حاصل کیا اور آپ نے اس سے گفتگو فرمائی۔یہاں سے آپ نے احمد یہ محلہ کی طرف رخ کیا اور راستے میں ماسٹر بھو پندر سنگھ اور ان کے بچے سے ملاقات کی۔احمد یہ چوک سے ہوتے ہوئے حضور واپس دارا مسیح تشریف لے آئے۔آج جماعت ہائے احمد یہ بھارت کی مجلس شوری منعقد ہوئی۔اس کی مختصر رپورٹ پیش ہے۔