مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 6 of 192

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 6

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک (Parthenogenesis) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔اس لحاظ سے مریم کے بطن سے مسیح کی معجزانہ پیدائش ایسے ہی بہت کمیاب نوعیت کے کسی غیر معمولی مظہر قدرت کے ذیل میں آتی ہے۔ذیل میں افزائش نسل کے ثابت شدہ دو مظاہر قدرت (1) ہر مافروڈٹ ازم (2) پار تھینو جینیس کی کسی قدر وضاحت درج کی جارہی ہے ایسے قارئین جو اس موضوع کی سائنسی بنیادوں پر مزید وضاحت میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ کتاب ہذا کے ضمیمہ سے صفحہ 2 سے استفادہ کر سکتے ہیں۔6 ہر ما فروڈٹ ازم (Hermaphroditism) یہ اصطلاح بعض جانوروں میں ایسی غیر معمولی صورت حال پر دلالت کرتی ہے کہ جب اکیلی مادین (مؤنث) میں نر اور مادہ دونوں کے جنسی اعضا قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں اور کروموسومز میں نر اور مادہ دونوں کی خصوصیات پہلو بہ پہلو ایک ساتھ موجود ہوتی ہیں۔لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربات سے ظاہر ہوا کہ ایک خرگوش نے جس کے اندر نر اور مادہ دونوں کے جنسی اعضا موجود تھے۔بہت سی مادین خرگوشوں کی جنسی خواہش کو پورا کیا اور اس طرح وہ نر اور مادہ دونوں جنسوں کے 250 خرگوشوں کا مورث اعلیٰ بنا اور پھر ایک مرحلہ ایسا آیا کہ علیحدگی میں خود اس خرگوش کو حمل ٹھہر گیا اور اس نے نر اور مادہ دونوں جنسوں کے سات صحت مند خرگوش بچوں کو جنم دیا۔اب جب بعد از مرگ اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ حالت حمل میں اس کی دو کارآمد بیضہ دانیاں اور غیر زرخیز اور بانجھ قسم کے دو خصیے تھے۔جدید مطالعہ و مشاہدہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ قدرت کی طرف سے ایسا غیر معمولی وقوعہ شاذ کے طور پر انسانوں میں بھی ظہور میں آسکتا ہے۔یار تھینو جینیس (Parthenogenesis) تھینو جینیس “ کی اصطلاح افزائش نسل سے متعلق قدرت کے غیر معمولی نوعیت کے اس نظام کے لئے بولی جاتی ہے جس کے تحت کسی جنسی اختلاط کے بغیر ہی مادین ( مؤنث ) کا بیضہ تولید از خود زرخیز ہو کر نسل کی افزائش کا موجب بن جاتا ہے۔افزائش نسل کا یہ غیر معمولی طریق زندگی کی کمتر در جوں کی شکلوں جیسے کھٹمل ، پسو وغیرہ نیز مچھلیوں میں کار فرما نظر آتا ہے۔اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں کہ یہ نظام کم بارش والے علاقوں اور ایسے خطوں میں جن کے موسمی حالات غیر یقینی ہوں اور بارش وغیرہ کے متعلق کسی قسم کی پیش بینی ممکن نہ ہو چھپکلیوں اور اسی نوع کے دوسرے جانوروں میں افزائش نسل کے ایک "