مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 163
163 مسیحیت آج کے دور میں بھر نبھانے اور مسلسل نبھاتے چلے جانے کے عزم مصم کا۔اور پھر اس عزم مصمم کو عملاً پورا کر دکھانے کا جو لوگ صدق دل سے آپ کے دعوی کو قبول کر کے اس پر ایمان لاتے اور اس طرح آپ کی قائم کردہ جماعت میں داخل ہوتے ہیں انہیں دنیوی زندگی کے بے مقصد عیش و آرام کو خیر باد کہنا پڑتا ہے لیکن تارک الدنیاراہبوں کی طرح وہ دنیا سے بالکل لا تعلقی اختیار نہیں کرتے۔انہیں پورے یقین، پختہ ایمان اور دلی بشاشت وطمانیت کے ساتھ زندگی کے صرف بے مقصد مشاغل سے علیحدگی اختیار کرنی پڑتی ہے۔یہی چیز انہیں مسلسل قربانیاں کرنے اور اپنے مقصد میں حقیقی کامیابی حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔آپ نے اپنی قوت قدسیہ کے زیر اثر ایک ایسی عالمگیر جماعت قائم کر دکھائی جو بڑھ چڑھ کر مسلسل مالی قربانیاں پیش کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتی۔اس میدان میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔اس جماعت کے روزی کمانے اور آمد پیدا کرنے والے افراد کو یہ پختہ عہد باندھنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا کم از کم سولہواں حصہ غلبہ اسلام کے مقدس مقصد کی خاطر باقاعدگی سے ادا کرتے چلے جائیں گے۔دنیا بھر میں پھیلی ہوئی اس جماعت کے افراد میں رضا کارانہ قربانی کے جذبے اور رضا کارانہ بے انداز عملی خدمت انجام دینے کی روح دیکھ کر دنیا والے ورطہ حیرت میں پڑے بغیر نہیں رہتے اور یہ سب کچھ کسی بھی نوعیت کے خفیف سے خفیف جبر کے بغیر خود کار مشینوں کے متحرک پرزوں کی طرح ظہور میں آتا ہے۔جو اراکین جماعت مالی قربانی اور رضا کارانہ عملی خدمت میں حصہ لینے کی سعادت سے بہرہ ور ہوتے ہیں وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ایسا کرنے کی توفیق نصیب ہوئی۔یہ ایک ایسی جماعت ہے جو اپنے مالی معاملات میں کلی طور پر آزاد اور خود کفیل ہے۔رضا کارانہ حصہ لینے کا یہ عالمی نظام کمال تقدس اور پورے استحکام کے ساتھ استواری کی شرط پر پورا اترتے ہوئے قائم و دائم چلا آرہا ہے۔ایک صدی سے زاید عرصہ گزرنے کے باوجود اس کا خارجی اثرات سے مکمل طور پر محفوظ رہنے کا تمام راز اس کے اس بے نظیر نظام میں ہی مضمر ہے۔یہ جائزہ تو صرف ایک زاویہ نگاہ سے اس کے صرف ایک پہلو تک محدود ہے۔اس جماعت کے اراکین کی کار کردگی کی کیفیت اور معیار کا دوسرے زاویہ ہائے نگاہ سے جائزہ لینے کے نتیجہ میں جو منظر نامہ ابھرتا ہے وہ کچھ کم دل موہ لینے والا نہیں ہے۔یہ ایک ایسی جماعت ہے جو اپنے اخلاق، پر امن بقائے باہمی، ایک دوسرے سے محبت اور انسانی اقدار کے احترام میں دوسروں کے بالمقابل نمایاں حیثیت کی حامل نظر آتی ہے۔یہ ایک ایسی مذہبی جماعت ہے جس کی قانون کے احترام نیز بلا امتیاز مذہب و ملت اور بلا تفریق رنگ و نسل مہذبانہ انسانی تعلقات کی خصوصی پاسداری کی