مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک — Page 113
113 10 زندگی کی بحالی یا احیائے موتی؟ تحقیق کے دوران موت کے قریب پہنچنے کے تجربات پر مشتمل 78 قریب المرگ مریضوں کے متعلق رپورٹوں کا گہری نظر سے جائزہ لیا گیا۔ان میں 80 فیصد مریض ایسے تھے جن کا قریب المرگ حالت کے تجربات کے دوران ڈاکٹری عملہ خود موجود تھا یا ان کے تجربات کے اختتام پر فورا ہی وہاں پہنچ گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 41 فیصد لوگوں نے یہ رپورٹ دی کہ قریب المرگ حالت کے تجربہ کے دوران انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔تمام تر طبی آلات اور مشینوں کی موجودگی اور ان سے کام لینے کے باوجود اگر طبی ماہرین غلطی سے ایک زندہ آدمی کو مردہ سمجھ کر اس کی موت واقع ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں تو کتنی قابل اعتماد ہو سکتی ہے ایک فکر مند اور پریشان حال مبصر کی گواہی جس نے مسیح کو اس کے ہوش گم ہو جانے کی حالت میں دیکھا اور نتیجہ اس سے یہ نکال لیا کہ وہ مر گیا ہے ؟ اس پر مستزاد یہ کہ اس کو دوبارہ دیکھنے کے بعد یہ نتیجہ نکالنا کہ مرنے کے بعد وہ پھر زندہ ہو گیا قطعی بلا جواز ہے۔10 (The Phenomenology of Near-Death Experiences by Bruce Greyson M۔D۔& Ian Stevenson M۔D۔, The American Journal of Psychiatry 137: 10 October 1980)