چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 75
۷۵ خدا کے اذن سے مسیح موعود و مہدی معہود ہونے کا اعلان کیا اور امت مسلمہ کو نہایت درجہ شفقت و محبت سے بھرے ہوئے الفاظ میں آسمانی پیغام دیا کہ : " اے مسلمانو ! اگر تم سچے دل سے حضرت بخداوند تعالئے اور اس کے مقدس رسول علیہ اسلام پر ایمان رکھتے ہو اور نصرت الہی کے منتظر ہو تو یقینا سمجھو کہ نصرت کا وقت آگیا اور یہ کاروبار انسان کی طرف سے نہیں اور نہ کسی انسانی منصوبہ نے اس کی بنا ڈالی بلکہ یہ وہی صبح صادق ظہور پذیر ہوگئی ہے جس کی پاک نوشتوں میں پہلے سے خبر دی گئی تھی۔خدائے تعالیٰ نے بڑی ضرورت کے وقت تمہیں یاد کیا۔قریب تھا کہ تم کسی مہلک گڑھے میں جا پڑتے مگر اس کے با شفقت ہاتھ نے جلدی سے تمہیں اُٹھا لیا۔سونش کر کرو اور خوشی سے اُچھلو جو آج تمہاری زندگی کا دن آگیا۔خدا تعالیٰ اپنے دین کے باغ کو جس کی راستبازوں کے خونوں سے آبپاشی ہوئی تھی کبھی ضائع کرنا نہیں چاہتا۔وہ ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ غیر قوموں کے مذاب کی طرح اسلام بھی ایک پرانے قصوں کا ذخیرہ ہو جس میں موجود برکت کچھ بھی نہ ہو۔وہ ظلمت کے کامل غلبہ کے وقت اپنی طرف سے