چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 96
۹۶ نہیں ہوئی اور آئیندہ کی خبر نہیں لعل الله يحدث بعد ذلك امرا۔اور اس کا موقف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی و لسانی و جالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے۔ہمارے ان الفاظ کو کوئی ایشیائی مبالغہ مجھے تو ہم کو کم سے کم ایک ایسی کتاب بتا دے جس میں جملہ فرقہ ہائے مخالفین اسلام خصوصاً فرقہ آریہ و بہ ہم سماج سے اس زور شور سے مقابلہ پایا جاتا ہو اور دو چار ایسے اشخاص انصار اسلام کی نشان دہی کرے جنہوں نے اسلام کی نصرت مالی و جانی قلمی و لانی کے علاوہ حالی نصرت کا بھی بیڑہ اٹھالیا ہوا اور مخالفین اسلام اور منکرین الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحتی کے ساتھ یہ دعوی کیا ہو کہ جس کو وجود الهام کا شک ہو وہ ہمارے پاس آکر تجربه ومشاہدہ کرے اور اس تجربہ و مشاہدہ کا اقوام غیر کو مزہ بھی چکھا دیا ہو" (اشاعة السنة " جلد ہفتم نمبر 11120) ساتواں نشان ) تا ۶۱۹۰۸ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہدی موعود کو ذو القرنين"