چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 79 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 79

مات سے اس قوم کا غلبہ اور اقبال ظاہر ہو چکا سوچنے والے سوچ لیں۔۔سمحض ہمدردی خلائق کی وجہ سے یہ دھوئی مع دلائل پیش کیا گیا ہے۔تا کوئی بندہ خدا اس میں غور کرے گیا اور قبل اس کے جو پیغام اجل پہنچے خدا کے ارادے اور مرضی کا تابع ہو جائے۔کیا یہ انسان کا کام ہے کہ عین اس وقت پر جھوٹا دعوئی کرے جس میں خدا کا کلام اور رسول کا کلام کہہ رہا ہے کہ کوئی سچا آنا چاہیے اور اس کے مقابل پر کوئی سچا ہر نہ ہو۔حالانکہ خدا کے مقرر کردہ موسم اور وقت نسیم صبا کی طرح گواہی دے رہے ہیں کہ یہ سچے کے مبعوث ہونے کا وقت ہے نہ جھوٹے مفتری کذاب کا وقت۔کیونکہ خدا کی غیرت جھوٹے کو ہرگز یہ موقعہ نہیں دیتی کہ بچے کے وقتوں اور علامتوں سے فائدہ اُٹھا سکے۔ایام الصلح" الصلح من وقت تھا وقت بیانہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور رہی آیا ہوتا