چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت

by Other Authors

Page 78 of 203

چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 78

میں وہ آرام تم دیکھ رہے ہو جو تمہارے باپ دادوں نے نہیں دیکھے گویا دنیا نئی ہوگئی ہے۔بے بہار کے میوے ایک ہی وقت میں مل سکتے ہیں۔کچھ مہینے کا سفر چند روز میں ہوسکتا ہے۔ہزاروں کوسوں کی خبریں ایک ساعت میں آسکتی ہیں۔ہر ایک کام کی سہولت کے لئے مشینیں اور کلیں موجود ہیں۔اگر چاہو تو ریلی میں یوں سفر کر سکتے ہو جیسے گھر میں کے ایک بستان سرائے میں پس کیا زمین پر ایک انقلاب نہیں آیا ؟ پس جبکہ زمین میں ایک انجو بہ نما انقلاب پیدا ہو گیا اس لئے خدائے قادر چاہتا ہے کہ آسمان میں بھی ایک اعجوبہ نما انقلاب پیدا ہو جائے " (مجموعہ اشتہارات جلد سوم ص۲۳۲) نیز فرمایا : عیسائی سلطنت کے وقت میں سیح کا آنا ضروری تھا جیسا كه حديث يكسر الصليب کا مفہوم ہے اور اب پنجاب میں ساٹھ سال سے بھی زیادہ عیسائی سلطنت پر گزرگیا اور می کا آنا اس قوم کے عہد اقبال میں آنا ضروری تھا جس کی لڑائیاں اور اکثر اور کام آگ کے ذریعہ سے ہوں گے اور راسی وجہ سے وہ یا جوج ماجوج کہلائیں گے۔اب دیکھو کہ