چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت — Page 31
بہر کیف کیا ہی مبارک ہیں ہمارے ستید و مولی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جنہوں نے قرآنی وحی کی روشنی میں مہدی موعود کو چودھویں کا چاند قرار دیا اور کیا ہی مبارک ہے اسلام کی چودھویں صدی میں کے ساتھ خود سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چاند کا طلوع وابستہ کر کے اس کی عظمتوں کو غیر فانی بنا دیا اور اسے شہرتِ دوام بخشی - ما أعظم شَانَكَ يَا رَسُولَ اللهِ - اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلّم 1 احادیث اور زمانہ وظهور مهدی پیغمبر اسلم صلی اللہ علیہ ستم نظرم ام الوہیت تھے اور آپ کا نطلق وسلا خدا کا نطق اور آپ کی زبان خدائے ذو العرش کی زبان تھی (و ما نطق عَنِ الْهَوَى ك إنْ هُوَ الا وحي يوحى ) آنحضرت نے خدائے علیم و خبیر سے علم پا کر یہ اطلاع بھی دی کہ تیرھویں صدی کے ابتدامیں ظہور مہدی کی علامات کبری شروع ہو جائیں گی مگر مہدی موعود ۲۴۰ ہجری سے پہلے نہیں بلکہ بعد میں رونق افروز عالم ہوں گے۔اس سلسلہ میں حضرت ابو قتادہ اور حضرت حذیفہ بن یمان جیسے اکابر صحابہ اور بعض دیگر بزرگوں سے مروی تین واضح احادیث بگوش ہوش سماعت فرمائیے !!